ETV Bharat / sports

ریلوے اسپورٹس کی 'فٹ انڈیا فریڈم رن' کو حمایت

بھارتی ریلوے نے نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے ذریعے شروع کی گئی 'فٹ انڈیا فریڈم رن' کی مکمل حمایت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایونٹ 15 اگست سے 2 اکتوبر 2020 تک جاری رہے گا۔

fit india run
fit india run
author img

By

Published : Aug 17, 2020, 9:07 PM IST

یہ اقدام 'فٹ انڈین موومنٹ' کے زیراہتمام کیا جارہا ہے۔ ریلوے اسپورٹس پروموشن بورڈ کے سکریٹری پریم چند لوچوب نے اس کا آغاز کیا ہے اور خود ان فٹ کھلاڑیوں کو 'فٹ انڈیا مہم' سے جوڑنے کے لیے میدان میں اترے ہیں۔

انہوں نے اس کے لیے 10 دن میں 100 کلومیٹر دوڑنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے بعد ریلوے کے مشہور پہلوان بجرنگ پونیا، راجبیر چھکارا، ارجن ایوارڈ یافتہ پہلوان کرپا شنکر سمیت بہت سے پہلوانوں نے اس مہم کا آغاز کیا۔

'فٹ انڈیا رن' میں راجبیر چھکارا ویران سڑک پر دوڑتے ہوئے ویڈیو میں سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ویڈیو کلپ میں بجرنگ پونیا ٹریک پر دوڑتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں اور اسی کے ساتھ ہی اس مہم کو آگے لے جانے کے لیے ایک پیغام دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.