ETV Bharat / sports

Sindhu Won Swiss Open: پی وی سِندھو نے پہلی بار سوئس اوپن خطاب جیتا - سوئس اوپن سُپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

سابق عالمی چیمپیئن پی وی سندھو نے تھائی لینڈ کی بوسانن اونگبامرنگفام کو شکست دے کر پہلی بار سوئس اوپن سُپر 300 بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا خواتین سنگلز کا خطاب جیتا۔ Sindhu Beats Busanan Ongbamrungphan

PV Sindhu
PV Sindhu
author img

By

Published : Mar 28, 2022, 12:44 PM IST

دفاعی رنر اپ پی وی سِندھو نے فائنل میں بوسانن کو 21-16، 21-8 سے شکست دے کر سُپر 300 کا خطاب اپنے نام کیا۔ دو بار کی اولمپک میڈلسٹ سِندھو نے یہ میچ جیت کر بوسانن کے خلاف اپنے ریکارڈ کو 16-1 بہتر کیا۔ جنوری میں سید مودی انٹرنیشنل جیتنے کے بعد سِندھو کا یہ سال کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ Sindhu Beats Busanan Ongbamrungphan

پی وی سِندھو نے ابتدائی گیم کے پہلے ہاف میں زبردست شروعات کی۔ جس میں سندھو نے کھیل کے درمیانی وقفے تک 11-9 پر دو پوائنٹس کی برتری حاصل کرلی۔ بوسانن نے وقفے کے بعد معمولی برتری حاصل کی لیکن بھارتی شٹلر نے جلد واپسی کرتے ہوئے اسکور کو 13-13 سے برابر کر دیا حالانکہ اس دوران سخت مقابلہ جاری رہا لیکن سندھو آخر کار تین پوائنٹ کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ تاہم بوسانن کو جلدی سے ایک پوائنٹ مل گیا لیکن سندھو نہیں رکیں اور تیز طرار شاٹس سے انہوں نے پہلا گیم 21-16 سے جیت لیا۔

دوسرے گیم میں سِندھو جارحانہ انداز میں نظر آئیں اور 8-1 کی برتری حاصل کر لی تھی اور فوری بعد اسکور 11-2 کر کے حریف سے 9 پوائنٹس آگے نکل گئیں۔ وقفے کے بعد سندھو نے 14-4 کی برتری کے ساتھ کھیل پر کنٹرول کرنا جاری رکھا اور بوسانن کے لیے واپسی ناممکن کر دی۔ سندھو کے غلبے نے بوسانن پر دباؤ ڈالا۔ اس کے نتیجے میں بوسانن نے بہت سی غلطیاں کیں جس کی وجہ سے سندھو کو دوسرا گیم 21-8 سے آسانی سے جیتنے میں مدد ملی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.