پرو کبڈی کے پچھلے سیزن میں 42 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہنے والی ٹیم ہریانہ اسٹیلرز ساتویں سیزن میں فاتحانہ آغاز کی متمنی ہوگی۔
ہریانہ ٹیم نے اس مرتبہ تجربہ کار کھلاڑی دھرم راج کو ٹیم کا کپتان بنایا ہے، دھرم راج دو مرتبہ کی چیمپیئن پٹنہ پائیریٹس کے علاوہ سنہ 2016 میں کبڈی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا بھی حصہ تھے، دھرم راج ملک کے سب سے تجربہ کار کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ ہریانہ نے رواں سیزن میں ملک کے عظیم کبڈی کھلاڑی راکیش کمار کو اپنا کوچ بنایا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ وہ ٹیم ان کی رہنمائی میں کامیابی کی نئی منازل طئے کرے گی کیوں کہ وہ دو مرتبہ عالمی چیمپیئن ٹیم کے رکن رہ چکے ہیں۔
راکیش کمار نے کہا کہ نئے سیزن میں کھلاڑی کافی پر جوش ہیں اور بہت محنت کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سیزن میں ان دونوں ٹیموں کے مابین تین مقابلے ہوئے تھے جس میں ہریانہ کو ایک بھی جیت نہیں ملی تھی۔
راکیش کمار نے مزید کہا کہ پونے ٹیم کے سبھی کھلاڑی اچھے اور مضبوط ہیں جبکہ ان کے پاس تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں اشتراک ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم مضبوط یا کمزور باتوں کو درکنار کرتے ہوئے اپنا فطری کھیل کھیلے گی۔