اورلینز: بھارت کے پریانشو راجاوت نے ہفتہ کو سیمی فائنل مقابلے میں آئرلینڈ کے ناہت نیوین کو سیدھے گیمز میں شکست دے کر اورلینز ماسٹرز کے فائنل میں جگہ بنالی۔ پریانشو نے اپنی شاندار مہارت اور عمدہ فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوین کو 44 منٹ میں 21-12, 21-9 سے شکست دے دی۔ فائنل میں پریانشو کا مقابلہ چین کے لی لین ژی یا ڈنمارک کے میگنس جوہانسن سے ہوگا۔ اس سے قبل پریانشو نے کوارٹر فائنل میں چائنیز تائپے کے چی یو جین کو 21-18، 21-18 سے شکست دی تھی۔
پہلی بار پریانشو کا سامنا کرنے والے جین نے 6-5 کی برتری کے ساتھ میچ کی اچھی شروعات کی، حالانکہ پریانشو نے جلد ہی اسکور کو 8-8 سے برابر کردیا۔ بریک تک 11-10 کی برتری حاصل کرنے والے پریانشو نے دوسرے ہاف میں کچھ غیرمتوقع غلطیاں کرکے جین کو 16-15 پر واپس آنے کا موقع دیا۔ بھارتی نوجوان نے نیٹ پر اچھا کھیلتے ہوئے لگاتار چار پوائنٹس حاصل کیے اور جین نے ایک پوائنٹ لینے کے باوجود 20-16 پر گیم پوائنٹ حاصل کرلیا۔ جین نے ایک شاٹ پریانشو کی پہنچ سے دور مارکراسکور 20-17 کیا۔ اس کے بعد وہ ایک طویل ریلی کے آخر میں اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔
یہ بھی پڑھیں: Orleans Masters Badminton اورلینز ماسٹرز بیڈمنٹن، جین کو ہرا کر سیمی فائنل میں پریانشو راجاوت
پریانشو نے بالآخرنیٹ پر نزاکت سے بھرا کھیل دکھاتے ہوئے تائپے کے کھلاڑی کو غلطی کرنے کے لئے مجبورکیا اور21-18 سے جیت حاصل کرلی۔ دوسرے گیم میں، پریانشو اعتماد کے ساتھ اترے اور جین کی انتھک کوششوں کے باوجود بریک تک 11-10 کی برتری حاصل کی۔ ہندوستانی کھلاڑی نے بریک کے بعد بھی جین کو برتری حاصل نہیں کرنے دی اور 20-15 پر میچ پوائنٹ حاصل کر لیا۔ آخری پوائنٹ کے لیے پریانشو کوایک لمبی ریلی کھیلنی پڑی، لیکن جین کے تھک جانے کے ساتھ وہ میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔
یو این آئی