نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ایشیائی کھیل 2023 میں گزشتہ 60 سالوں میں 107 تمغوں کے ساتھ ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی، کھلاڑیوں کے اٹل عزم، انتھک جذبے اور محنت کی تعریف کی۔ وزیر اعظم نے آج سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیاکہ "ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کے لئے ایک بہت بڑی اور تاریخی کامیابی! پوری قوم اس بات پر بے حد خوش ہے کہ ہمارے غیر معمولی کھلاڑیوں نے اب تک کے سب سے زیادہ 107 تمغے جیتے ہیں جو کہ گزشتہ 60 سالوں میں بہترین کارکردگی ہے۔‘‘
-
What a historic achievement for India at the Asian Games!
— Narendra Modi (@narendramodi) October 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
The entire nation is overjoyed that our incredible athletes have brought home the highest ever total of 107 medals, the best ever performance in the last 60 years.
The unwavering determination, relentless spirit and hard… pic.twitter.com/t8eHsRvojl
">What a historic achievement for India at the Asian Games!
— Narendra Modi (@narendramodi) October 8, 2023
The entire nation is overjoyed that our incredible athletes have brought home the highest ever total of 107 medals, the best ever performance in the last 60 years.
The unwavering determination, relentless spirit and hard… pic.twitter.com/t8eHsRvojlWhat a historic achievement for India at the Asian Games!
— Narendra Modi (@narendramodi) October 8, 2023
The entire nation is overjoyed that our incredible athletes have brought home the highest ever total of 107 medals, the best ever performance in the last 60 years.
The unwavering determination, relentless spirit and hard… pic.twitter.com/t8eHsRvojl
ہمارے کھلاڑیوں کے غیر متزلزل عزم، انتھک جوش اور محنت نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ "ان کی جیت نے ہمیں یادگار لمحات فراہم کیے ہیں، ہم سب کو متاثر کیا ہے اور بہترین کارکردگی کے لیے ہمارے عزم کا اعادہ کیا ہے۔" واضح رہے کہ ہندوستان نے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں 28 سونے، 38 چاندی اور 41 کانسے سمیت کل 107 تمغے جیتے ہیں، جو ان کھیلوں میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ کل سات اکتوبر کو بھارتی کھلاڑیوں نے چین میں جاری ایشین گیمز 2023 میں 100 میڈلز کا سنگ میل عبور کیا تھا۔ اس سے قبل 2018 میں بھارت نے 70 میڈل جیتے تھے۔
یو این آئی