ETV Bharat / sports

Asian Hockey Champions Trophy پاکستانی قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی - پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت

بھارت کے چنئی میں تین اگست سے شروع ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دے دی ہے۔ Pakistan hockey team got permission to go India

پاکستانی قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 8:51 AM IST

چنئی: ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستانی قومی ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت مل گئی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارت جانے کے لیے ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم ایشین ایونٹ کھیلنے کے لیے پیر کو بھارت روانہ ہوگی جبکہ ایونٹ 3 سے 12 اگست تک چنئی میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان ٹیم میزبان انڈیا کے علاوہ چین، جاپان، ساؤتھ کوریا اور ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے ایونٹ کیلئے لاہور میں تیاریاں کیں اور حکومتی اجازت ملنے کے بعد ٹیم اب بھارت روانگی کیلئے تیار ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس بی نے متعلقہ وزارتوں سے کلیئرنس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے این او سی جاری کیا۔ پی ایس بی ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈیا کیلئے این او سی کا اجرا ہمیشہ کٹھن مرحلہ ہوتا ہے، اسپورٹس بورڈ نے کلیئرنس کیلئے پی ایچ ایف کی بھرپور معاونت کی۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف کرے گا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔ دراصل بھارت پہلی بار ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ چنئی میں ہونے جا رہا ہے۔ میچز میئر رادھا کرشنن اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Mens Hockey Team ہاکی میں ہندوستان کو اسپین کے ہاتھوں شکست

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.