ETV Bharat / sports

اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی - اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی

جاپان نے ٹوکیو اولمپک کو کورونا وائرس کے پھیلنے کے سبب2021 تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی اور ان کھیلوں کا نام اولمپک اور پیرالمپک ٹوکیو 2020 ہی رہے گا۔

اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی
اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی
author img

By

Published : Mar 24, 2020, 10:49 PM IST

جاپان کے وزیراعظم شینزو آبے نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک کے ساتھ منگل کو کانفرنس کال کرنے کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کرکے یہ اعلان کیا۔

اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی
اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی
ان کے ساتھ ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین موری يوشرو، اولمپک وزیر هاشموتو شاکی ، ٹوکیو کے گورنر كوكے یوریکو، آئی او سی کوآرڈینیشن کمیشن کے صدر جان کوٹس، آئی او سی کے ڈائریکٹر جنرل کرسٹوف ڈی كیپر اور آئی او سی کے اولمپک کھیلوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کرسٹوف ڈوبی موجود تھے۔
اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی
اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی
آبے اور باک نے عالمی وبا بن چکے كووڈ -19 پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے لئے لوگوں کی زندگی سب سے بڑی تشویش ہے اور ہمیں یہ بھی دیکھنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کی تیاریوں پر اس کا کیا اثر پڑ رہا تھا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اولمپک مشعل جاپان میں ہی رہے گی اور ان کھیلوں کا نام اولمپک اور پیرالمپک ٹوکیو 2020 ہی رہے گا۔ دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں ہوئی اس میٹنگ میں آبے اور باک نے ٹوکیو 2020 آرگنائزنگ کمیٹی کے کام کی تعریف کی اور ساتھ ہی اس بات کا بھی ذکر کیا کہ جاپان نے کورونا کے خلاف جنگ میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے۔
کورونا کے بڑھتے عالمی اعداد و شمار اور پورے یورپ کے اس کے گرفت میں آنے کو دیکھتے ہوئے آئی او سی کے صدر اور جاپان کے وزیر اعظم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ٹوکیو اولمپک کے انعقاد کی تاریخ کو آگے بڑھایا جائے لیکن اسے ہر حال میں 2021 کے موسم گرما تک منعقد کر لیا جائے۔ اس سے کھلاڑیوں، کھیلوں کے انعقاد سے منسلک ہر شخص اور بین الاقوامی برادری کی حفاظت ہو سکے گی۔دونوں رہنماؤں میں اس بات پر بھی اتفاق تھا کہ ٹوکیو اولمپک کھیل ایسے بحران کے وقت میں دنیا کے لئے امید کی کرن رہیں گے اور اولمپک مشعل امید کی کرن کوروشن رکھے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.