نیویارک: عالمی نمبر 1 جوکووچ نے گزشتہ شب کھیلے گئے میچ کے پہلے چھ گیمز جیت کر مضبوط آغاز کیا اور آخر کار عالمی نمبر 84 پر 6-0، 6-2، 6-3 سے کامیابی حاصل کی۔ جوکووچ نے میچ کے بعد کہا، "میں نے پہلے سیٹ میں باکس کے باہر بہت اچھی شروعات کی۔ میں کورٹ پر اترنے کے لیے پرجوش تھا۔ (یو ایس اوپن میں کھیلے ہوئے) دو سال ہو گئے ہیں اور یہاں آرتھر ایش کورٹ پر آپ لوگوں کے سامنے آنا ہمیشہ ایک اعزاز اور خوشی کی بات ہوتی ہے۔"
انہوں نے ، ’’مجھے لگتا ہے کہ میں دوسرے اور تیسرے سیٹ میں بہترسروس کرسکتا تھا۔ میں نے اپنی سروس کی سطح کم ہونے دیا اور مجھے پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے مزید محنت کرنی پڑی۔ پھر بھی، مجھے لگتا ہے کہ میں نے شروع سے آخر تک اچھا کھیلا۔ امید ہے کہ میں اسے اگلے راؤنڈ میں بھی برقرار رکھ سکوں گا۔"
قابل ذکر ہے کہ جوکووچ آخری بار 2021 میں یو ایس اوپن میں نظر آئے تھے، جب ڈینیئل میدویدیف نے انہیں فائنل میں شکست دے کر سال کے چوتھے گرینڈ سلیم سے محروم کردیا تھا۔ جوکووچ امریکہ کی کووڈ ویکسین پالیسی کی وجہ سے 2022 میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
جوکووچ کا دوسرے راؤنڈ میں اسپین کے برنابی زپاٹا میرالس سے مقابلہ ہوگا، جو پہلے مرحلے میں ایتھن کوئن کوے 6-4، 6-4، 6-3 سے شکست دے کر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:فٹبال: 49 ویں کنگس کپ کے لیے 23 رکنی دستے کا اعلان
دن کے دیگر میچوں میں یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس نے کناڈا کے ملوس راونک کو 6-2، 6-3، 6-4 سے شکست دی۔ امریکہ کے ٹومی پال نے اسٹیفانو ٹراواگلیا کو 6-2، 6-3، 4-6، 6-1 سے شکست دی۔
یواین آئی