ETV Bharat / sports

Babar Azam on World Cup ورلڈ کپ سے کم کچھ بھی منظور نہیں، بابر اعظم - ہم یہ ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے ہیں

بابر نے کہا، ’’پاکستان 2019 ورلڈ کپ میں آخری چار میں جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا لیکن اس بار ٹیم آخری چار میں پہنچنے کے بارے میں ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ کو بھی اپنے قبضے میں لینے کے ہدف کے ساتھ جارہی ہے۔

بابر اعظم
بابر اعظم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 10:23 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے بدھ کو کہا کہ ان کی ٹیم کا ہدف ورلڈ کپ کو گھر لانا ہے اور ٹیم کے تمام ارکان کو اس سے کم کچھ بھی قابل قبول نہیں ہے۔

ہندوستان روانگی سے قبل بابر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا، ’’پاکستان 2019 ورلڈ کپ میں آخری چار میں جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا لیکن اس بار ٹیم آخری چار میں پہنچنے کے بارے میں ہی نہیں بلکہ ورلڈ کپ کو بھی اپنے قبضے میں لینے کے ہدف کے ساتھ جارہی ہے۔ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کی ٹیم حالیہ دنوں میں دنیا کی نمبر ایک ٹیم تھی۔

انہوں نے کہا، "ٹاپ فور تو بہت چھوٹا ہدف ہوگا۔ ہم یہ ٹورنامنٹ جیتنا چاہتے ہیں۔ ہم نے ورلڈ کپ سے پہلے کوئی کیمپ نہیں رکھا کیونکہ ہم مسلسل کھیلتے آئے ہیں۔ ہم نے کھلاڑیوں کو تازہ دم رکھنے کے لیے آرام دیا۔

ایشیا کپ کے آخری دو میچوں سے قبل ہم اچھا کھیل رہے تھے۔ ہم نے درست ڈیلیوری نہیں کی، لیکن ہم نے اپنی غلطیوں سے بہت کچھ سیکھا۔ ایشیا کپ مختلف تھا۔ ورلڈ کپ مختلف ہوگا۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے لیے میدان کے اندر اور باہر کئی تنازعات جنم لے چکے ہیں۔ بھارت سے بڑی شکست کے بعد نسیم شاہ اور حارث رؤف کی انجریز نے ٹیم کو پریشان کیا۔ شاداب خان کے فارم گنوانے سے پاکستان کو فہیم اشرف کی جگہ لیگ اسپنر اسامہ میر کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ ہندوستانی ویزا ملنے میں تاخیر کی وجہ سے ٹیم کو دبئی میں ایک 'بانڈنگ' کیمپ منسوخ کرنا پڑا۔ اس کے علاوہ، بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان مسلسل چار ماہ سے سینٹرل کنٹریکٹ پر اختلاف ہے۔

بابر نے کہا، "ہم اس باہر کے شور کو بلاک کرتے ہوئے 100 فیصد توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ میری کوشش ہے کہ یہ شور کبھی ڈریسنگ روم تک نہ پہنچے۔ ویزے مل چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ معاہدوں کا معاملہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔ ڈریسنگ روم میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ کسی بھی شکست کے بعد بحث کا ہونا فطری بات ہے لیکن میڈیا میں اسے الگ رنگ دیا جاتا ہے۔ ٹیم ایک خاندان کی طرح ہے اور تمام کھلاڑیوں کے درمیان پیار اور احترام ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم سات سال بعد بھارت پہنچ گئی

احمد آباد میں 14 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف ہونے والے میچ کے بارے میں انہوں نے کہا، ’’میں احمد آباد کے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں کھیل کر لطف اندوز ہوں گا۔ آپ کے پاس بڑے ٹورنامنٹس میں بڑا موقع بھی رہتا ہے۔ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی آپ کو ہیرو بنا سکتی ہے۔ ایسے اسٹیج پر اچھی کارکردگی دکھانا ہی کچھ اور ہے۔ تاہم، یہ ضروری ہے کہ یہاں اچھا کرنے کے لیے دباؤ نہ لیا جائے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ مجھے انفرادی کارکردگی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میں جو بھی رنز بناؤں وہ ٹیم کے لیے کارآمد ہو۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.