نئی دہلی:خواتین کے 50 کلوگرام زمرے میں گھریلو ہجوم کے سامنے کھیلتے ہوئے،بھارت کی سپر اسٹار خاتون باکسر نکہت نے پہلی گھنٹی سے ہی دمدار مظاہرہ کیااور اپنی آذربائیجانی حریف پر لگاتارمکے برسائے۔ دوسرے راؤنڈ میں اسماعیلووا کے گرنے کے بعد، ریفری نے تین تک گنتی کی اور میچ کو وہیں روک کر غیر سیڈ نکہت کو فاتح قرار دے دیا۔
نکہت نے اس زبردست جیت کے بعد کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ میری جیت سے ہندوستان کی مہم شروع ہوئی ہے۔ میں نے اس سے پہلے بھی اس کا(اسماعیلووا) مقابلہ کیا تھا اور اسی کی بنیاد پر اپنے منصوبے بنائے تھے، جس سے مجھے مدد ملی۔اس سے بہتر کھیل کامظاہرہ کرنے کی کوشش کروں گی۔
عالمی چیمپئن نکہت نے غیر سیڈڈ ہونے پر کہا کہ اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ڈرا میں کوئی بھی سیڈ حاصل کر سکتا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن میرا ڈرا اچھا ہے، جیسے جیسے مقابلہ آگے بڑھے گا، مجھے سخت حریف ملیں گے۔
نکہت کا اگلے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ یافتہ 2022 کی افریقی چیمپئن رومیسا بوولم سے مقابلہ ہوگا۔
دریں اثنا، ہندوستانی باکسر ساکشی (52 کلوگرام) نے بھی پہلے راؤنڈ میں کولمبیا کی مارٹنیز ماریا جوز کو 5-0 کے متفقہ فیصلے سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Women's World Boxing Championships خواتین باکسرز کے لیے مواقع بڑھ رہے ہیں، میری کوم
دفاعی عالمی چمپئن نکہت زرین نے خواتین کی عالمی چمپئن شپ کے پہلے راونڈ میں جمعرات کو آذربائیجان کی اناخانم اسماعیلووا کو شکست دے کر اپنی مہم کی مضبوط شروعات کی۔
یواین آئی