ETV Bharat / sports

Devon Conway Hits Ton کونوے کی سنچری کی نیوزی لینڈ 261 رنز نبانے میں کامیاب - پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں

نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور پہلی وکٹ 2 رنز پر گری جب نسیم شاہ فن ایلن کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

devon conway
devon conway
author img

By

Published : Jan 11, 2023, 8:16 PM IST

کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں اوپنر ڈیون کونوے کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 261 رنز بنائے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ایک روزہ میچ میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیتا۔ نیوزی لینڈ کے اوپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور پہلی وکٹ 2 رنز پر گری جب نسیم شاہ فن ایلن کو محمد نواز کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ڈیون کونوے اور کیوی کپتان کین ولیمسن نے دوسری وکٹ پر بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 181 رنز کی شراکت کی۔ولیمسن اور کونوے نے اس دوران اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کی۔

اوپنر کونوے نے نیوزی لینڈ کی جانب سے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 91 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔نسیم شاہ نے پاکستان کو دوسری کامیابی اس وقت دلائی جب نیوزی لینڈ کا اسکور 183 رنز پر پہنچاتھا۔کونوے کی 101 رنز کی اننگز کا خاتمہ کرتے ہوئے نسیم شاہ نے دوسری وکٹ حاصل کی، کونوے کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

محمد نواز نے نئے بلے باز ڈیرل مچل کو کھیلنے کے لیے زیادہ موقع فراہم نہیں کیا اور 7 گیندوں کا سامنا کرکے 5 رنز بنانے کے بعد آؤٹ کرادیا۔ نیوزی لینڈکا اسکور 198 رنز پر پہنچا تھا کہ محمد نواز نے خطرناک بلے باز ٹام لیتھم کو ایل بی ڈبلیو کردیا، انہوں نے صرف 2 رنز بنائے تھے۔ کیوی کپتان کین ولیسمن نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی تاہم 100 گیندوں کا سامنا کرکے 85 رنز بنا سکے اور محمد نواز نے ان کی وکٹیں اڑا دیں۔ محمد نواز نے چار وکٹ حاصل کئے۔ قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راؤنڈر نے بہترین باؤلنگ کرتے ہوئے اپنے 10 اوورز کے کوٹے میں 4 وکٹیں حاصل کیں۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نسیم شاہ کی شان دار باؤلنگ کے بعد بلے بازوں کی ذمہ دارانہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

یاد رہے کہ ایک روزہ میچز کی سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔

دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وننگ کمبی نیشن برقرار رکھا گیا ہے۔یو این آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.