ETV Bharat / sports

FIH Women's World Cup: بھارت کو نیوزی لینڈ سے قریبی میچ میں شکست - نیوزی لینڈ ہاکی ٹیم بمقابلہ بھارت

ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ کے آخری دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کو 3۔4 سے شکست دے دی۔ New Zealand Hockey Team Beat India

بھارت کو نیوزی لینڈ سے قریبی میچ میں شکست

author img

By

Published : Jul 8, 2022, 2:51 PM IST

ایمسٹیلوین: بھارتی خاتون ہاکی ٹیم کو جمعہ کو ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ کے آخری دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 3-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس شکست کے بعد بھارتی ٹیم اب 10 جولائی کو کراس اوور میچ میں اسپین سے مقابلہ کرے گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم 13 جولائی کو کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا سے کے مد مقابل ہوگی۔ New Zealand Beat India Hockey Team

نیوزی لینڈ نے پول بی کے میچ میں ٹورنامنٹ کی اپنی پہلی جیت کے متلاشی بھارت ٹیم کو 4-3 سے شکست دی۔ بھارت کی جانب سے وندنا کٹاریہ نے میچ کے چوتھے منٹ میں پہلا گول کرکے ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی لیکن اس کے فوراً بعد اولیویا میری نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔

دوسرے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل ٹیس جاپ نے ایک بار پھر گیند کو گول میں پہنچاکر نیوزی لینڈ کو 1۔2 کی برتری دلا دی۔ تیسرا کوارٹر شروع ہوتے ہی فرانسس ڈیوس نے گول کر کے بھارت کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ اسکور کارڈ 1۔3 تک پہنچنے کے بعد بھارتی ٹیم کے دباؤ کو دور کرتے ہوئے لالریم سیامی نے تیسرے کوارٹر کے اختتام سے عین قبل ایک گول کیا۔

چوتھے کوارٹر میں بھارت نے انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کو ٹائی تک پہنچا دیا۔ میری نے میچ کے آخری منٹوں میں اپنا دوسرا گول کر کے نیوزی لینڈ کی برتری 2۔4 کر دی، اس کے فوراً بعد گرجیت کور نے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کر کے بھارت کی امیدوں کو زندہ کر دیا۔

میچ کے آخری سیکنڈ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا۔ گرجیت کور نے گیند کو مارنے کی کوشش کی لیکن پہلی ہی کوشش میں یہ کیوی کھلاڑی کے پاؤں سے گزر گئی۔ بھارت کو دوسری کوشش دی گئی جس میں بروک رابرٹس نے کامیابی سے گیند کو روکا اور بھارت کو قریبی میچ میں شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: Women's Hockey World Cup: ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت۔انگلینڈ کا میچ ڈرا

بھارت ورلڈ کپ کی راؤنڈ رابن لیگ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکا۔ وہ نیوزی لینڈ سے ہارنے سے پہلے انگلینڈ (1-1) اور چین (1-1) کے ساتھ ڈرا کھیل چکاہے۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.