پانی پت (ہریانہ): ایشین گیمز اور ورلڈ ایتھلیٹ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد نیرج چوپڑا اپنے گاؤں کھنڈارا پہنچ گئے۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو میں نیرج چوپڑا نے کہا ہے کہ کھلاڑی کی زندگی میں محنت سب سے زیادہ ضروری ہوتی ہے۔ محنت سے کامیابی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب مجھے دوبارہ وہی تمغے جیتنے ہیں جو میں پہلے جیت چکا ہو، اور اس کی شروعات ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیت کر ہوئی ہے۔
کھیل بدلنے سے کھلاڑی کو کامیابی نہیں ملتی: نیرج چوپڑا کے اولمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ہریانہ سمیت ملک میں جیولین تھرو کے کھیل کافی مقبول ہوا ہے اور کئی کھلاڑیوں نے اپنا کھیل بدل کر جیولین تھرو میں قسمت آزمائی شروع کر دی۔ نیرج کے گاؤں کے کئی بچے بھی اس کھیل کی طرف راغب ہو گئے۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اس معاملے میں نیرج چوپڑا سے سوال کیا جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 'یہ میرے جیتنے کے بعد یہ سب ہوا لیکن کھلاڑیوں کو اپنا پیشہ نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ہر کھیل اچھا ہوتا ہے لیکن یہ وقت کا تقاضا کرتا ہے۔ کھیل بدلنے سے کامیابی نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ کھیل میں سب سے اہم ہے محنت، کامیابی مسلسل محنت سے ہی ملتی ہے۔
خواب ہے ملک کا نام روشن کرنا: نیرج چوپڑا ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایشین گیمز سے لیکر اولمپکس گیمز میں لوہا منواہا اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ اس پر نیرج کہتے ہے کہ ایک کھلاڑی کا خواب ملک کی نمائندگی کرنا اور ملک کا نام روشن کرنا ہوتا ہے۔ کھلاڑی محنت کرتے رہتے ہیں۔ اپنے آپ پر یقین رکھیں یہ سب اسی یقین کا تحفہ ہے۔
بچوں کو کھیلوں کے لیے وقت نکالنا چاہیے: نیرج چوپڑا نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے بچوں کو پیغام بھی دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بچوں کو اپنی پسند کا کام کرنا چاہیے۔ اگر آپ کو پڑھنا اچھا لگتا ہے تو آپ کو پڑھنا چاہیے۔ بچوں کو اپنی زندگی میں کھیلوں کے لیے وقت ضرور رکھنا چاہیے۔ جب بھی وقت ملے کھیلنا چاہیے۔ کھیلنے سے جسم میں فٹنس برقرار رہتی ہے۔ اگر آپ فٹ ہیں تو آپ کے پاس ہر کام میں توانائی ہے۔
اولمپکس میں پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم سے ملیں گے: پاکستانی کھلاڑی ارشد ندیم کے بارے میں پوچھے جانے کے سوال میں نیرج نے کہا چوٹ کھلاڑی کو مزید کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی اور بدقسمتی ہے کہ ارشد انجری کی وجہ سے ایشین گیمز سے باہر ہو گیا۔اور میں امید کرتا ہوں کہ ارشد پیرس اولمپکس میں کھیلنے آئے گے۔ اس کے علاوہ کشور جینا نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور وہ مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ میں نے ایشین چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی ان کی صلاحیتوں کو دیکھا ہے۔
مزید پڑھیں: Interview With Javelin Thrower Neeraj Chopra نیرج چوپڑا نے ڈائمنڈ لیگ خطاب جیتنے پر خوشی کا اظہار کیا