پونے: سابق جونیئر عالمی نمبر ایک انوپما اپادھیائے اور متھن منجوناتھ نے منگل کو اپنے اپنے فائنل میچ جیت کر سینئر نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2023 میں بالترتیب خواتین کے سنگلز اور مردوں کے سنگلز کے ٹائٹل اپنے نام کر لیے۔ انوپما نے مقابلے میں پچھڑنے کے بعد واپسی کرتے ہوئے آکرشی کو ایک گھنٹہ 18 منٹ میں 20-22، 21-17، 24-22 سے ہرا کر خواتین کے سنگلز کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں پہلی بار قومی چیمپئن شپ جیتی۔ متھن نے پریانشو راجاوت کو صرف 28 منٹ میں 21-16، 21-11 سے شکست دے کر مردوں کے سنگلز کا خطاب جیت لیا۔ ٹاپ سیڈ گایتری گوپی چند اور ترشا جولی کو خواتین کے ڈبلز کے نئے چیمپئن کا تاج پہنایا گیا، جب کہ مکسڈ ڈبلز میں ٹی ہیمانگیندر بابو اور کنیکا کنول نے سبقت حاصل کی۔ ایس کوشل راج اور ایس پرکاش راج نے مینز ڈبلز ٹائٹل جیت کر ٹورنامنٹ کا اختتام کیا۔
ایک سنسنی خیز اور دلچسپ خواتین کے سنگلز فائنل میں آکرشی نے پہلا گیم جیت کر مضبوط شروعات کی۔ انوپما نے دوسرے گیم میں 11-6 سے برتری حاصل کی۔ انوپما نے وقفے کے بعد بھی ڈراپ شاٹس کھیلنا جاری رکھا اور 21-17 سے گیم جیت کر میچ کو فیصلہ کن مقام تک پہنچا دیا۔تیسرے گیم میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، تاہم، انوپما نے وقفے تک آکرشی پر دباؤ بنائے رکھا اور وقفہ پر 11-8 کی برتری حاصل کی۔آکرشی نے واپسی کرتے ہوئے مقابلہ 19-19 سے برابری پر لادیا لیکن کورٹ پر انوپما کے بہترین فٹ ورک نے آکرشی کو نیٹ پر آنے پر مجبور کردیا۔ نتیجے کے طور پر آکرشی نے دو میچ پوائنٹس ضائع کیے اور انوپما نے اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو قومی خواتین کے سنگلز چیمپئن کا تاج اپنے نام کیا۔ جہاں خواتین کے سنگلز کے فائنل میں تماشائیوں کے لیے سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، متھن کے موثر دفاع اور منصوبہ بندی نے مردوں کے سنگلز فائنل کو یک طرفہ معاملہ بنا دیا۔پہلی گیم میں متھن اور راجاوت دونوں نے احتیاط سے شٹل کو دوسرے کورٹ میں پہنچایا، تاہم، وقفے تک 10-9 سے آگے بڑھنے والے متھن نے 21-16 سے گیم جیت لیا۔ دوسرے گیم میں راجاوت کو پوائنٹس اسکور کرنے میں مشکل پیش آئی، جبکہ متھن نے ٹائٹل جیتنے کے لیے نیٹ پر تیزی دکھائی۔
یہ بھی پڑھیں: Indian Badminton Team بیڈمنٹن ایشیا چیمپئن شپ مکسڈ میں ہندوستان کا فاتحانہ آغاز
یو این آئی