نیو جرسی: یو ایس اوپن گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں ٹینس میچ سے لطف اندوز ہونے کے ایک دن بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گولف کھیلتے دیکھا گیا۔ دبئی میں مقیم ایک کاروباری ہتیش سنگھوی نے نیو جرسی کے ٹرمپ نیشنل گولف کلب بیڈ منسٹر میں سابق امریکی صدر کے ساتھ گولف کے کھیل میں مصروف دھونی کی تصویر شیئر کی۔ سنگھوی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا، ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گولف۔ ہماری میزبانی کرنے کے لیے جناب صدر کا شکریہ۔
-
MS Dhoni playing golf with Donald Trump.
— Johns. (@CricCrazyJohns) September 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
- The craze for Dhoni is huge. pic.twitter.com/fyxCo3lhAQ
">MS Dhoni playing golf with Donald Trump.
— Johns. (@CricCrazyJohns) September 8, 2023
- The craze for Dhoni is huge. pic.twitter.com/fyxCo3lhAQMS Dhoni playing golf with Donald Trump.
— Johns. (@CricCrazyJohns) September 8, 2023
- The craze for Dhoni is huge. pic.twitter.com/fyxCo3lhAQ
بدھ کے روز دھونی نے ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز اور الیگزینڈر زویریف کے درمیان یو ایس اوپن کے سنگلز کوارٹر فائنل میچ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس سال کے شروع میں دھونی کی قیادت والی چنئی سپر کنگز (CSK) نے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو شکست دے کر ریکارڈ پانچویں دفعہ آئی پی ایل ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی تھی۔ انہوں نے بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باوجود چنئی کے لیے آئی پی ایل 2023 کا پورا سیزن کھیلا۔
یہ بھی پڑھیں:
- ممبئی میں دھونی کے گھٹنے کی کامیاب سرجری
- میں بے قصور ہوں، ڈونالڈ ٹرمپ کا فرد جرم میں عائد الزامات سے انکار
آئی پی ایل کے بعد دھونی نے اپنے بائیں گھٹنے کی کامیاب سرجری ہوئی۔ جس نے اگلے سال انڈین پریمیئر لیگ کے 17ویں ایڈیشن میں ان کی شرکت کی امیدیں بڑھا دی ہیں۔ 2023 کے آئی پی ایل فائنل کے بعد دھونی نے کہا تھا کہ اگر ان کا جسم انہیں ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے تو وہ مداحوں کے لیے کم از کم ایک اور سیزن کے لیے واپس میدان میں آئیں گے۔