دوحہ: الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں یوسف نے 42ویں منٹ میں گول کیا اور مراکش ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گئی۔ پہلے ہاف میں ایک گول سے پیچھے رہنے کے بعد پرتگال نے دوسرے ہاف میں کئی مواقع پیدا کیے لیکن مراکش کے گول کیپر یاسین بونو نے گیند کو نیٹ تک نہیں پہنچنے دیا۔ اس شکست کے ساتھ ہی کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا ہے۔ فتح کا پرچم لہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے والے مراکش کا فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اب انگلینڈ یا فرانس سے مقابلہ ہوگا۔ Morocco Stun Portugal
پرتگال نے 16 سال بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کے ہدف کے ساتھ میچ کا آغاز کیا، حالانکہ رونالڈو کو ایک بار پھر ابتدائی الیون سے باہر کردیا گیا تھا۔ بطور ٹیم مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتدائی مواقع پیدا کیے اور پہلے ہاف کے اختتام سے پہلے ہی کامیابی حاصل کی۔ يحيىٰ عطية الله نے بائیں طرف سے نیٹ کی طرف نشانہ لگایا۔ گیند پرتگال کے گول کیپر ڈیاگو کوسٹا کے ہاتھ میں جارہی تھی لیکن یوسف نے تقریباً آٹھ فٹ لمبی چھلانگ لگا کر شاندار ہیڈر مارا اور مراکش کو ایک-صفر کی برتری دلادی۔ Morocco's miracle stun Portugal
يوسف النصيري کا گول فیصلہ کن ثابت ہوا کیونکہ پرتگال کا کوئی کھلاڑی مراکش کے دفاع کو توڑ نہ سکا۔ پرتگال نے پہلے ہاف میں پیچھے رہنے کے بعد 52ویں منٹ میں رونالڈو کو متبادل کے طور پر پچ پر بلایا۔ رونالڈو نے میچ کے 83ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے ایک موقع بھی پیدا کیا۔ فیلکس نے رونالڈو سے پاس لے کر گول پر نشانہ لگایا لیکن بونو نے بائیں طرف چھلانگ لگاکر گول نہیں ہونے دیا۔ First Ever African Country To Reach Semifinals
پیپے نے انجری ٹائم کے ساتویں منٹ میں پرتگال کے لیے آخری کوشش کی لیکن ان کا نشانہ چوک گیا اور پرتگال عالمی کپ سے باہر ہوگئی۔ مراکش فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی افریقی ٹیم ہے جو سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ اس سے قبل کیمرون (1990)، سینیگل (2002) اور گھانا (2010) کوارٹر فائنل سے آگے نہیں بڑھ سکی تھیں۔ FIFA World Cup 2022
یہ بھی پڑھیں : FIFA World Cup 2022 نیدر لینڈ کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ارجنٹینا سیمی فائن میں پہنچا