ETV Bharat / sports

FIFA World Cup 2022 مراکش فٹ بال فیڈریشن نے فیفا سے کی ریفری کی شکایت - مراکش نے ریفری کے فیصلوں پر فیفا سے شکایت کی

فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے بعد مراکش فٹ بال فیڈریشن نے میکسیکن ریفری کی کارکردگی پر فیفا سے اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ Moroccan Football Federation complaint

مراکش فٹ بال فیڈریشن نے فیفا سے کی ریفری کی شکایت

author img

By

Published : Dec 17, 2022, 8:21 AM IST

رباط: فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے بعد مراکش فٹ بال فیڈریشن (ایف آر ایم ایف) نے میکسیکن ریفری سیزر راموس پالازوئلوس کی کارکردگی پر فیفا سے اپنی شکایت درج کرائی ہے۔ جمعرات کی رات کو کھیلے گئے ایک سنسنی خیز مقابلے میں فرانس نے مراکش کو دو صفر سے شکست دی۔ فرانس کے تھیو ہرنانڈیز نے پانچویں منٹ اور رینڈل کولو میوانی نے 79ویں منٹ میں گول کر کے فرانس کو خطابی میچ کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔ مراکش کا ماننا ہے کہ وہ یہ میچ اپنے کھیل کی وجہ سے نہیں بلکہ ریفری کے غلط فیصلوں کی وجہ سے ہارے۔ انہوں نے فیفا سے تحریری طور پرریفری کی شکایت درج کرائی ہے۔ Morocco complaint with FIFA over referee decisions

ایف آر ایم ایف نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ’’ہم اپنی قومی ٹیم کے حقوق کے دفاع کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے‘‘۔فیڈریشن نے فیفا پر زور دیا کہ وہ فرانسیسی ٹیم کے خلاف ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں مراکشی ٹیم کے ساتھ ہونے والی من مانی ناانصافی کے پیش نظر مناسب کارروائی کرے۔ مراکش اس بات سے ناخوش ہے کہ ریفری نے پہلے ہاف میں اٹلس لائنز کو پنالٹی نہیں دی، جب تھیو ہرنانڈز نے گول پوسٹ کے قریب صوفیان بوفال کو دھکا دے دیا۔ اس گھڑی پر اسپاٹ کک دینے کے بجائے بوفال کو پیلا کارڈ ملا۔ ایف آر ایم ایف بھی ریفری کے اس فیصلے سے ناراض ہے جب سلیم ام اللہ کو سیٹ پیس کی ڈلیوری کے انتظار کرتے ہوئے نیچے کھینچ لیا گیا تھا۔ اتوار کو ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں فرانس کا مقابلہ ارجنٹینا سے ہوگا اور ہفتے کو تیسری پوزیشن کے پلے آف میں مراکش کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup دنیا مراکش پر فخر کر سکتی ہے، ریگراگوئی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.