سرجن میناش کا شمار ان ڈاکٹروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے دل کی دھڑکن بند ہونے کا علاج سیل سرجری سے کرنے کی ابتدا کی تھی۔
واضح رہے کہ میخائل شوماکر پانچ سال قبل ہوئے حادثے کے بعد سے کبھی عوامی سطح پر دکھائی نہیں دیے۔ اب امراض قلب کے ایک بہت ہی معروف سرجن ان کی اسٹیم سیل تھیراپی کر رہے ہیں۔فرانسیسی اخبار 'لے پاریزیاں‘ کے مطابق میخائل شوماکر کا پیرس کے جیورجز پومپیڈؤ اسپتال کے امراض دل کے وارڈ میں علاج ہو گا۔
میخائل شوماکر کا شمار فارمولا ون کار ریسنگ کے کامیاب ترین ڈرائیوروں میں ہوتا ہے۔ وہ سات مرتبہ عالمی چمپئن رہے اور انہوں نے تقریبا اپنے پچیس سالہ کیریئر میں 91 مرتبہ گرینڈ پری ریس جیتیں۔
29 دسمبر 2013 کو میخائل شوماکر فرانس کے تفریحی مقام میریبل میں اسکیئنگ کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے میں سر پر چوٹ آنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے تھے۔ اس کے بعد انہیں سوئٹزرلینڈ کے ایک اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی زندگی بچانے کے لیے انہیں مصنوعی طور پر بے ہوش کر دیا تھا۔ کئی ماہ اسی حالت میں رہنے کے بعد میخائل شوماکر کو جرمنی میں ان کے گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔