ETV Bharat / sports

Mesut Ozil Retirement ورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی ٹیم کے اہم کھلاڑی میسوٹ اوزل نے فٹ بال کو الوداع کہا - Mesut Ozil announces retirement

ریئل میڈرڈ اور آرسنل کے سابق کھلاڑی میسوٹ اوزل 2014 میں برازیل میں ورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی کی ٹیم کے اہم رکن تھے۔ ریئل میڈرڈ، آرسنل اور جرمنی کے لیے کھیلنے والے اوزل نے اپنے کیریئر کے دوران 645 میچوں میں مجموعی طور پر 114 گول اور 222 اسسٹ کیے۔

Mesut Ozil announces retirement from Football
ورلڈ کپ جیتنے والی جرمنی کی ٹیم کے اہم کھلاڑی میسوٹ اوزل نے فٹ بال کو الوداع کہا
author img

By

Published : Mar 22, 2023, 10:55 PM IST

استنبول: جرمنی کے ورلڈ کپ جیتنے والے مڈفیلڈر میسوٹ اوزل نے بدھ کو 34 سال کی عمر میں ہی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ اوزل نے انسٹاگرام پر جاری ایک بیان میں کہا کہ مجھے تقریباً 17 سال سے ایک پیشہ ور فٹ بال کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور میں اس موقع کے لیے ناقابل یقین حد تک شکر گزار ہوں۔ لیکن حالیہ ہفتوں اور مہینوں میں، کچھ زخموں کا سامنا کرنے کے بعد، یہ بالکل واضح ہو گیا ہے کہ اب فٹ بال کو الوداع کہنے کا وقت ہے۔ ریئل میڈرڈ، آرسنل اور جرمنی کے لیے کھیلنے والے اوزل نے اپنے کیریئر کے دوران 645 میچوں میں مجموعی طور پر 114 گول اور 222 اسسٹ کیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل فراموش لمحات اور جذبات سے بھرا ایک شاندار سفر رہا ہے۔ میں اپنے کلبوں استنبول شالکے، ویرڈر بریمن، ریئل میڈرڈ، آرسنل ایف سی، فینرباش، باساکشیر کے ساتھ ساتھ ان تمام ساتھیوں اور کوچوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔ اب میں اپنی زندگی اپنی خوبصورت بیوی امین اور اپنی دو خوبصورت بیٹیوں کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں۔

قابل ذکر ہے کہ اوزل نے 2018 میں مہاجرین اور پناہ گزینوں کی آمد کے بارے میں جرمنی میں سیاسی بحث کے دوران اور ترک صدر طیب اردوغان کے ساتھ لی گئی تصویر پر ردعمل کے بعد 2018 میں قومی اسکواڈ سے ریٹائر ہوگئے اس وقت انھوں نے یہ کہا تھا کہ انہیں اپنے ترک نسب پر نسل پرستی اور بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ 2018 ورلڈ کپ میں جرمنی کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد انہیں نسل پرستانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اوزل نے جرمن قومی ٹیم سے روانگی کے وقت کہا تھا کہ جب ہم جیتتے ہیں تو میں جرمن ہوں لیکن جب ہم ہارتے ہیں تو میں ایک تارک وطن ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

اوزل نے اپنے کیریئر کا آغاز جرمنی میں اپنے آبائی شہر کلب شالکے کے ساتھ کیا، 2010 کے ورلڈ کپ میں جرمنی کے لیے شاندار پرفارمنس کے بعد وہ ریئل میڈرڈ منتقل ہوگئے۔ اس کے بعد اوزل نے آرسنل کے ساتھ آٹھ سال کا عرصہ گزارا۔ آرسنل کے ساتھ تعلقات ٹوٹنے کے بعد اوزل نے 2021 میں ترک کلب میں شامل ہوگئے۔ اوزل نے ریئل میڈرڈ کے ساتھ 2012 کا ہسپانوی لا لیگا ٹائٹل اور 2014، 2015، 2017 اور 2020 میں آرسنل کے ساتھ چار ایف اے کپ جیتے۔ انھوں نے 2022 میں باساکشیر میں شمولیت اختیار کی۔ ترک نژاد جرمن انٹرنیشنل نے جرمنی کے لیے 92 میچوں میں 23 گول کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.