ابوظہبی: لیونل میسی ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن کے آخری وارم اپ میچ کے دوران میدان میں موجود رہے اور ان کی ٹیم نے یو اے ای کو 5-0 سے شکست دے دی۔ اس دوران میسی نے ایک گول کیا۔ اس گول کے ساتھ ہی ٹائٹل کے مضبوط دعویداروں میں سے ایک ارجنٹائن نے اپنی ناقابل شکست سیریز کو 36 میچوں تک پہنچا دیا۔ میسی نے وقفہ سے قبل ٹیم کے لیے چوتھا گول کیا۔ اس سے قبل انہوں نے جولین ایواریج کے گول میں معاونت بھی کی جنہوں نے 17ویں منٹ میں ارجنٹائن کو برتری دلائی۔ ٹیم کی جانب سے اینجل ڈی ماریا نے دو ، جب کہ جوکن کوریا نے ایک گول کیے۔ FIFA World Cup 2022 warmup
میسی نے ارجنٹائن کے لیے گزشتہ پانچ میچوں میں 10 گول کیے ہیں اور ان کے بین الاقوامی گولوں کی تعداد 91 ہو گئی ہے۔ ارجنٹائن ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز 22 نومبر کو گروپ سی میں سعودی عرب کے خلاف کرے گا۔
دوسری جانب جرمنی نے ڈیبو کرنے والے نکلاس فالکرگ کے گول سے مسقط میں اومان کو 1-0 سے شکست دی۔ پولینڈ نے وارسا میں کرسٹوف پیاٹیک کے گول کی بدول چیلی کو 1-0 سے شکست دی۔ اس میں سٹار کھلاڑی رابرٹ لیونڈوسکی اس میچ میں نہیں کھیلے، لیکن امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں 22 نومبر کو میکسیکو کے خلاف ٹیم کے پہلے میچ میں کھیلیں گے۔
مزید پڑھیں: