نئی دہلی: فیفا ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلے میں ارجنٹائن نے فرانس کو شکست دے کر تیسرا ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا ہے۔ چیمپئن فٹبال ٹیم ٹائٹل کے ساتھ اپنے ملک واپس پہنچ گئی ہے۔ لیونل کا خواب بھی پورا ہوگیا ہے۔ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں منگل کے روز میسی کی قیادت میں فاتح ٹیم نے شائقین کے ساتھ جیت کا جشن منایا۔ لاکھوں فٹبال شائقین اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بیونس آئرس کی سڑکوں پر نکل آئے، جس سے ٹریفک جام ہو گیا اور پریڈ روک دی گئی۔ Messi Evacuated by Helicopter After Crowds
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
ٹیم کے لیے 21 دسمبر کو ایک کھلی بس میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جسے شہر کے قلب سے گزرنا تھا۔ تاہم شائقین کا ہجوم ایسا تھا کہ میسی اور دیگر کھلاڑیوں کو بس سے ہیلی کاپٹر میں شفٹ ہونا پڑا۔ اس دوران شائقین اپنے ہاتھوں میں جھنڈے لیے جوش و خروش سے رقص کرتے ہوئے نظر لیے۔
پرجوش شائقین ارجنٹائن کے ورلڈ کپ جیتنے والوں کا استقبال کرنے کے لیے نکلے، البتہ بیشتر شائقن کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب اوپن ٹاپ بس پریڈ کو بڑے ہجوم کی وجہ سے درمیان میں ترک کرنا پڑا۔
ہیلی کاپٹر نے بیونس آئرس میں ایسی جگہوں پر پرواز کی جہاں شائقین جمع تھے۔ اس کے بعد ہیلی کاپٹر دارالحکومت سے باہر واقع ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر دفتر پہنچا۔ کچھ شائقین نے پھر بھی سڑکوں پر جشن منایا، لیکن بہت سے شائقین اس بات پر مایوس ہوئے کہ وہ سنہ 1986 کے بعد پہلی بار اپنی ٹیم کے ورلڈ کپ جیتنے کی جھلک نہیں دیکھ سکے۔ ارجنٹیائن نے سنہ 1986 میں ڈیاگو میراڈونا کی قیادت میں ورلڈ کپ جیتا تھا، اس کے بعد قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں فرانس کو پینلٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں: