لکھنؤ: سٹی مونٹیسوری اسکول (سی ایم ایس) کے طلباء پرکھر پانڈے اور دکش گوتم نے گریٹر نوئیڈا میں منعقدہ انٹر اسکول تائیکوانڈو چمپئن شپ میں دو گولڈ میڈل جیتے۔ چیمپئن شپ میں پرکھر نے سینئر کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ جونیئر کیٹیگری میں دکش نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ Lucknow win gold in Taekwondo Championship
چیمپئن شپ کا انعقاد ایسوسی ایشن آف اسکولز فار دی انڈین اسکول سرٹیفکیٹ (اے ایس آئی ایس سی) کے زیراہتمام کیا گیا تھا۔ چیمپئن شپ میں اتر پردیش کے مختلف اسکولوں کے منتخب طلباء کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور تائیکوانڈو میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: DM Suhas LY Son And Daughter Won Gold Medal: آئی اے ایس افسر کے بیٹے اور بیٹی نے تائیکوانڈو میں گولڈ میڈل حاصل کیا
یو این آئی