عمان: بھارتی باکسرز لولینا بورگوہین، سویٹی بورا اور پروین ہڈا نے جمعہ کو ایشین باکسنگ چمپئن شپ میں اپنے اپنے فائنل مقابلے جیت کر طلائی تمغے حاصل کیے۔ ٹوکیو اولمپک 2020 کی برونز میڈلسٹ لولینا نے خواتین کے 75 کلوگرام کے فائنل میں ازبکستان کی روزمیتووا سوخیبا کو 5-0 سے شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ ایشین چیمپئن شپ میں لولینا کا یہ پہلا گولڈ ہے جبکہ اس سے قبل وہ 2017 اور 2021 میں کانسے کے تمغے جیت چکی ہیں۔ لولینا کی ہم وطن سویٹی (81+ کلوگرام) نے سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے فائنل میں قازقستان کی گلسایا یرژان کو 5-0 سے شکست دی۔ سویٹی نے بھی ایشین چیمپئن شپ میں پہلی بار سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ اس سے قبل وہ 2015 میں چاندی اور 2021 میں کانسے کا تمغہ جیت چکی ہیں۔ sweety and Praveen win Gold medal
دوسری جانب عالمی چیمپئن شپ کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی پروین نے خواتین کے 63 کلوگرام فائنل میں جاپان کی کیٹو مائی کو 5-0 کے متفقہ فیصلے سے شکست دی۔ پروین کامن ویلتھ گیمز کا حصہ نہیں بن سکیں لیکن یہاں انہوں نے چوتھی سیڈ کیٹو کو یکطرفہ شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔ دونوں باکسرز نے باؤٹ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔ پہلا راؤنڈ ہارنے کے بعد جاپانی باکسر نے واپسی کی کوشش کی لیکن ان کے پاس پروین کے اپر کٹ کا کوئی جواب نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: Lovlina on Federation of India: لولینا نے باکسنگ فیڈریشن پر ہراسانی کا الزام لگایا
اس دوران میناکشی نے چاندی کے تمغے کے ساتھ اپنی پہلی ایشین چمپئن شپ ختم کی۔ خواتین کے 52 کلوگرام کے فائنل میں میناکشی کا مقابلہ جاپان کی کینوشیتا رنکا سے تھا جہاں جاپانی باکسر نے 4-1 سے کامیابی حاصل کی۔ میناکشی پہلے راؤنڈ میں سست نظر آئیں، جب کہ کنوشیتا نے جوش کے ساتھ اپنے مکے لگائے۔ ہندوستانی باکسر نے دوسرے راؤنڈ کے آخری لمحات میں اچھی واپسی کی لیکن اس سے وہ پانچ میں سے صرف ایک جج کا فیصلہ اپنے حق میں کرسکیں۔ ہندوستانی خواتین نے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنی مہم کو چار طلائی، ایک چاندی اور تین کانسی کے تمغوں کے ساتھ ختم کیا۔
یواین آئی