ETV Bharat / sports

میسی اور بونماتی کو فیفا کے بہترین فٹبالرز کے ایوارڈ سے نوازا گیا - لیونل میسی نے قطر

Leonal Messi Become Mens Best Player ارجنٹینا کے سپر اسٹار لیونل میسی کو مردوں اور ایتانا بونماتی کو خواتین کے زمرے میں فیفا کے بہترین کھلاڑی 2023 کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔میسی ناقابل یقین حد تک قریبی مقابلے والی ووٹنگ میں سرفہرست رہے۔ ایوارڈ کے لئے فیفا ریٹنگ سسٹم میں میسی اور ہالینڈ 48-48 پوائنٹس کے ساتھ برابر تھے۔ قومی ٹیم کے کوچز اور کپتانوں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ماہر صحافیوں اور حامیوں نے میسی کو ووٹ دیا۔

میسی اور بونماتی کو فیفا کے بہترین فٹبالرز کے ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 16, 2024, 6:42 PM IST

لندن:لیونل میسی نے قطر میں ارجنٹائن کی مردوں کی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتانے میں مدد کرنے پر 2022 میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا تھا۔ انہوں نے مانچسٹر سٹی کے لیے تمام مقابلوں میں 52 گول کرنے کے والے ایرلنگ ہالینڈ اور ان کے سابق ساتھی کائلان ایمباپے کو پیچھے چھوڑا۔ میسی نے 2019 کے بہترین فیفا مینز پلیئر کا ایوارڈ بھی جیتا تھا اور اس سے قبل 2009، 2010، 2011، 2012، 2015 میں پانچ بار یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز مجموعی طور پر آٹھویں مرتبہ حاصل کیا ہے۔

یہاں منعقدہ تقریب میں اسپین اور بارسلونا کی اسٹرائیکر ایتانا بونماتی کو بہترین فیفا ویمنز پلیئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مانچسٹر سٹی کے کوچ پیپ گارڈیولا نے بہترین مینز مینیجر کا ایوارڈ جیتا جبکہ انگلینڈ کی کوچ سرینا ویگ مین نے ریکارڈ چوتھی بار بہترین خواتین کوچ کا ایوارڈ جیتا۔ گارڈیولا نے انٹر میلان کے سیمون انزاگھی اور نیپولی کے لوسیانو اسپلیٹی کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

مانچسٹر سٹی کے اسٹاپر ایڈرسن کو بہترین مرد گول کیپر اور مانچسٹر یونائیٹڈ اور انگلینڈ کی نمبر ایک میری ایرپس کو بہترین خاتون گول کیپر قرار دیا گیا۔ میری ایرپس کو مسلسل دوسرے سال فیفا کی بہترین خواتین گول کیپر قرار دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی وہ اس ایوارڈ کو دو بار جیتنے والی تاریخ کی پہلی خاتون گول کیپر بن گئی ہیں۔

بہترین فیفا فٹ بال ایوارڈز کی تقریب میں سال کے غیر معمولی گول کو بھی تسلیم کیا گیا کیونکہ برازیل کے مڈفیلڈر گوئلہرمےمدروگا نے اپنی شاندار اوور ہیڈ کِک کے لیے فیفا پسکس ایوارڈ 2023 جیتا۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی ایچ اولمپک کوالیفائرز 2024: امریکہ نے بھارت کو دی شکست، آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ

2025 تک، فیفا ان کی عظیم کامیابیوں کے اعزاز کے لیے ایک نیا ایوارڈ متعارف کرائے گا- خواتین فٹ بال میں بنائے گئے بہترین گول کو 'مارٹا ایوارڈ' ملے گا۔ مارٹا کو ان کے شاندار کیریئر کے لیے فیفا اسپیشل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے برازیل کے لیے 175 میچوں میں 115 گول کیے اور لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.