عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے لکشیہ سین نے اتوار کو سنگاپور کے عالمی چمپئن لوہ کین یو کو 22-24، 17-21 سے شکست دے کر انڈیا اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز کا خطاب جیت لیا۔ Lakshya Sen India Open 2022 Champion
وہیں ساتوک سائراج رینکیریڈی اور چراغ شیٹی کی بھارتی جوڑی نے تین بار کے عالمی چیمپئن اور انڈونیشیا کھلاڑی ہیندرا سیٹیوان اور محمد احسن کی جوڑی کو 16-21، 24-26 سے شکست دے کر مینز ڈبلز کا خطاب جیتا۔ Men's Doubles title of India Open-2022
نوجوان لکشیہ نے اندرا گاندھی اسپورٹس کمپلیکس Indira Gandhi Sports Complex کے ڈی جادھو انڈور ہال میں کھیلے گئے فائنل میں پانچویں سیڈ لوہ کو 54 منٹ میں شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ، لکشیہ نے 1981 میں پرکاش پڈوکون اور 2015 میں کدامبی سری کانت کے کارنامے کو دہراتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Djokovic Facing Deportation: نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ، آسٹریلیا سے بدر کئے جائیں گے
سین نے عالمی چیمپئن لوہ کو شکست دے کر اپنا پہلا سپر 500 ٹائٹل جیتا، جب کہ ساتوک اور چراغ نے ٹاپ سیڈ ہیندرا سیٹیاوان اور محمد احسن کو شکست دے کر سن رائز انڈیا اوپن ٹائٹل جیت لیا، جو ایچ ایس بی سی، بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور ٹورنامنٹ سیریز کا حصہ ہے۔ 2019 میں ان دونوں نے تھائی لینڈ اوپن کا تاج جیتا تھا اور اب نئے سال پر انہوں نے ایک نیا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ Lakshya Sen Beat world champion Loh kean yew