ETV Bharat / sports

French Open Badminton Tournament فرنچ اوپن میں پہلے راؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گے لکشیہ و کدامبی

دولت مشترکہ کھیل 2022 کے طلائی تمغہ جیتنے والے لکشیہ سین منگل کو فرنچ اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اپنے ہم وطن کدامبی سری کانت کا سامنا کریں گے۔ French Open Badminton Tournament

فرنچ اوپن میں پہلے راؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گے لکشیہ و کدامبی

author img

By

Published : Oct 24, 2022, 10:55 PM IST

پیرس: عالمی درجہ بندی میں بالترتیب آٹھویں اور 11ویں نمبر پر براجمان لکشیہ اور کدامبی اپنے کیریئر میں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گے۔ دونوں کھلاڑی اس سے قبل 2021 کی عالمی چیمپیئن شپ میں حصہ لے چکے ہیں جہاں کدامبی نے بازی ماری تھی۔ French Open Badminton Tournament

یہ میچ جیتنے والے کھلاڑی کا مقابلہ اگلے راؤنڈ میں ڈنمارک کے اینڈرس اینٹونسن سے ہو سکتا ہے۔ لکشیہ نے حال ہی میں ختم ہونے والے ڈنمارک اوپن میں شاندار کارکردگی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی جہاں وہ جاپان کے کوڈائی ناراوکا سے ہار گئے تھے۔

حالیہ دنوں میں بھارت کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایچ ایس پرنئے پہلے راؤنڈ میں ملائیشیا کے ڈیرن لیو سے مقابلہ کریں گے۔ پرنئے کے لیے یہ میچ نسبتاً آسان ہے کیونکہ پرنئے نے لیو کے خلاف 11 میں سے سات میچ جیتے ہیں۔ French Open Badminton Tournament

اولمپک کانسی کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال کا مقابلہ خواتین کے سنگلز کے ابتدائی راؤنڈ میں جرمنی کی یوون لی سے ہوگا۔ سائنا نے اس سے قبل 2020 میں جرمن کھلاڑی کو شکست دی تھی۔ Lakshya Sen faces Kidambi Srikanth in opening round of French Open

ساتوک سائیراج رینکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی مردوں کی ڈبلز جوڑی دولت مشترکہ کھیلوں 2022 کا طلائی تمغہ جیتنے والی واحد سیڈ (ساتویں) بھارتی جوڑی ہے۔ وہ اپنے پہلے مقابلے میں فرانس کے کرسٹو پوپوف اور ٹوما پوپوف کا سامنا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں : India Open-2022 Final: لکشیہ سین نے انڈیا اوپن کا خطاب جیتا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.