ETV Bharat / sports

Karman Kaur Thandi کرمن نے ایونزویل میں تاریخی خطاب جیتا

author img

By

Published : Jul 24, 2023, 8:06 PM IST

ہندوستانی ٹینس کھلاڑی کرمن کور تھانڈی نے یہاں منعقدہ آئی ٹی ایف ڈبلیو 60 ایونزویل کے فائنل میں یوکرین کی یولیا سٹاروڈوبٹسیوا کو شکست دے کر سنگلز کا خطاب جیت لیا۔

کرمن نے ایونزویل میں تاریخی خطاب جیتا
کرمن نے ایونزویل میں تاریخی خطاب جیتا

ایونزویل:راؤنڈ گلاس اکیڈمی کی کرمن نے فائنل میں اپنی یوکرائنی حریف کو 7-5، 4-6، 6-1 سے شکست دی۔ اس جیت کے ساتھ کرمن ثانیہ مرزا کے بعد امریکہ میں پرو ٹائٹل جیتنے والی واحد ہندوستانی خاتون بن گئیں۔

کرمن نے فائنل تک پہچنے کے لئے پہلے راؤنڈ میں میکسیکو کی ماریا فرنانڈا نوارو اور دوسرے راؤنڈ میں امریکہ کی ماربیلا زماریپا کو ہرایاتھا۔ کوارٹر فائنل میں امریکی وائلڈ کارڈ انٹرینٹ ایلی کِک کو سیدھے سیٹوں میں ہرانے کے بعد انہوں نے سیمی فائنل میں امریکہ کی کی میکارٹنی کیسلر کو شکست دی تھی۔

کرمن اس وقت ڈبلیو ٹی اے سنگلز رینکنگ میں 261 ویں نمبر پر ہیں اور ملک کی نمبر 2 خاتون کھلاڑی ہیں۔ وہ حال ہی میں کناڈا میں ساسکاٹون چیلنجر ڈبلیو 60 کے ڈبلز ایونٹ اور امریکہ میں منعقدہ ڈبلیو 60 سومیر پالمیٹو پرو اوپن کی سنگلز ایونٹ میں رنر اپ رہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:Korea Open 2023 ساتوک-چراغ کی جوڑی نے جیتا کوریا اوپن کا خطاب

کرمن راؤنڈ گلاس ٹینس اکیڈمی میں ٹیکنیکل ڈائریکٹر اور کوچ آدتیہ سچدیوا اور ان کی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ لے ری تھیں۔ کوچ سچدیوا نے کہا، "دو بار رنر اپ رہنے کے بعد، یہ جیت کرمن کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے ایک اچھے وقت پر آئی ہے کیونکہ وہ یوایس اوپن میں جگہ بنانے کے لئے خود کو تیار کر رہی ہیں۔ ان کی حالیہ فارم کی محنت اور استقامت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ آگے بھی اس فارم کو برقرار رکھ سکیں گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.