ETV Bharat / sports

Irish Fighter Conor Mcgregor Injured آئرش فائٹر میک گریگر کار حادثے میں زخمی

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 9:21 PM IST

الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ (یو ایف سی) کے اسٹار فائٹر کونور میک گریگر اپنے آبائی ملک آئرلینڈ میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہو گئے، حالانکہ انہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔Irish Fighter Conor Mcgregor Injured

آئرش فائٹر میک گریگر کار حادثے میں زخمی
آئرش فائٹر میک گریگر کار حادثے میں زخمی

ڈبلن:میک گریگر نے خود جمعہ کو انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے یہ معلومات شیئر کی۔ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ "میں وہیں مر سکتا تھاجب کہ کار کا ڈرائیور معافی مانگ رہا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے یہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی۔

میک گریگور نے انسٹاگرام پر لکھاکہ ابھی ایک کار نے پیچھے سے ٹکر ماری۔ تیز سورج کی روشنی کار ڈرائیور کی آنکھوں سے ٹکرا رہی تھی جس کی وجہ سے وہ مجھے دیکھ نہ سکا اور پوری رفتار سے مجھے ٹکر مار دی۔ خدا کا شکر ہے، چوکنا رہنے سے میری جان بچ گئی۔"

میک گریگر پچھلے کچھ مہینوں سے خبروں میں ہیں۔ گزشتہ سال جولائی میں ایک خاتون نے ان پر قاتلانہ حملے کا الزام لگایا تھا۔ تاہم میک گریگر نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ سابق فیدر ویٹ اور لائٹ ویٹ چیمپئن نے یہ بھی کہا کہ یو ایف سی نے انہیں ’دی الٹیمیٹ فائٹر‘ کے اگلے سیزن کی کوچنگ کے لیے مدعو کیا ہے لیکن وہ ابھی تک راضی نہیں ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:U19 Womens T20 World Cup : انڈر 19 ویمنز ورلڈ کا فائنل مقابلہ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ہوگا

میک گریگر کو آخری بار جولائی 2021 میں ڈسٹن پوئیر کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ باوٹ میں مک گریگر کا پیر ٹوٹ گیا تھا اور تب سے وہ بحالی کر رہے ہیں۔ میک گریگر کے کوچ جان کاوناگ نے کہا ہے کہ وہ پر امید ہیں کہ میک گریگر 2023 میں لڑیں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.