ایران کی سپر لیگ کا کورونا وائرس وبا کی وجہ سے چار ماہ کی معطلی کے بعد آج سح دوبارہ شروع کردیا گیا ہے۔
اہواز میں میزبان فولاد نے فولاد ارینا کے مقام پر ابتدائی میچ میں استقلال کو 2-1 سے شکست دے دیا، اس کامیابی کے ساتھ وہ 21 کھیلوں میں سے 36 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔
پرسپولیس کو بہرحال 46 پوائنٹس کے ساتھ سبقت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ایران سپر لیگ کو معطل کر دیا گیا تھا، کورونا وائرس نے ایران کو زبردست طریقے سے متاثر کیا تھا، اب چار ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد ایران سپر لیگ کو دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔