ETV Bharat / sports

اولمپکس ملتوی ہونے پر مدد دے گا آئی او سی: باک

بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جولائی 2021 تک ملتوی ہوئے ٹوکیو اولمپکس سے ہونے والے نقصان کی ادائیگی کے لیے آئی او سی 80 کروڑ ڈالر (تقریبا چھ ارب روپے) کی مدد دے گی۔

IOC will help if the Olympics are postponed
اولمپکس ملتوی ہونے پر مدد دے گا آئی او سی: باک
author img

By

Published : May 16, 2020, 7:47 PM IST

کورونا وائرس کی وجہ سے آئی او سی اور آرگنائزر جاپان حکومت نے ٹوکیو اولمپکس کو اگلے سال جولائی تک ملتوی کر دیا تھا۔ ٹوکیو اولمپک کو اس سال 24 جولائی سے ہونا تھا۔آئی او سی کی ٹیلی کانفرنس کے ذریعے ہوئی جمعرات کو میٹنگ میں 80 کروڑ ڈالر کی مدد دینے کی تجویز منظور کی گئی ۔

باک نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کھیلوں کو منعقد کرانے کے لئے ہماری ذمہ داری کے طور پر ہم 80 کروڑ ڈالر کی مدد دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 65 ملین ڈالر کی مدد ٹوکیو اولمپکس کے منتظمین کواولمپک ملتوی ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے طور پر دی جائے گی جبکہ 15 کروڑ ڈالر بین الاقوامی کھیل فیڈریشنوں، قومی اولمپک کمیٹی اور آئی او سی کے تسلیم شدہ تنظیموں کو دیے جائیں گے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس سال ٹوکیو اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے پہلے منعقد ہونے والا 136 واں آئی او سی اجلاس اب 17 جولائی کو منعقد کیا جائے گا جس کا راست ٹیلی کاسٹ ہو گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.