برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کے 22ویں ایڈیشن کا اس بار برمنگھم میں انعقاد کیا جارہا ہے جس کی افتتاحی تقریب جمعرات کی رات 11:30 بجے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ پی وی سندھو اور منپریت سنگھ افتتاحی تقریب میں بھارت کے پرچم بردار تھے۔ اس بار کامن ویلتھ گیمز میں 72 ممالک کے 5 ہزار سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے جن میں بھارت کے 213 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ Birmingham 2022 Commonwealth Games India Schedule
اس سال کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لینے والے تمام ممالک میں سے اب تک 61 نے کامن ویلتھ گیمز میں تمغے جیتے ہیں۔ ایسے میں منتظمین کو امید ہے کہ کچھ اور ممالک سال 2022 میں اپنا پہلا تمغہ جیتیں گے۔ 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کی امیدوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ کیونکہ ٹیم کے اسٹار کھلاڑی نیرج چوپڑا چوٹ کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔ Injured Neeraj Chopra out of Birmingham Commonwealth Games 2022
اسی طرح شوٹنگ اور تیر اندازی کے مقابلوں کو گیمز میں شامل نہ کرنے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ آج سے بھارت کے تمام ہائی پروفائل ایتھلیٹس تمام کھیلوں میں تمغے کے لیے مضبوطی سے اپنا دعویٰ پیش کرتے نظر آئیں گے۔ واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 کا انعقاد 28 جولائی سے 8 اگست تک برمنگھم کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Commonwealth Games 2022: کامن ویلتھ گیمز کے بارہ لاکھ ٹکٹس فروخت
بھارتی کھلاڑی آج (29 جولائی) ان گیمز میں اپنی طاقت دکھائیں گے۔
بیڈمنٹن (وقت: شام 6.30 بجے)
کھلاڑی: اشونی پونپا اور بی سمیت ریڈی (مکسڈ ڈبلز)
میچ: بھارت بمقابلہ پاکستان
کرکٹ (وقت: شام 4.30 بجے)
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا
ہاکی (وقت - شام 6.30 بجے)
بھارت بمقابلہ گھانا
ٹیبل ٹینس (وقت- دوپہر 2 بجے)
خواتین کی ٹیم (راؤنڈ 1)
بھارت بمقابلہ جنوبی افریقہ
خواتین کی ٹیم (راؤنڈ 2) (وقت- 8.30 PM)
بھارت بمقابلہ فجی
مردوں کی ٹیم (راؤنڈ 1) (وقت- شام 4.30 بجے)
بھارت بمقابلہ بارباڈوس
مردوں کی ٹیم (راؤنڈ 2) (وقت- 11 بجے)
بھارت بمقابلہ سنگاپور
مینز ٹرپل (راؤنڈ 1) (وقت- دوپہر 1 بجے)
میچ- نیوزی لینڈ بمقابلہ بھارت
مینز ٹرپل (راؤنڈ 2) (وقت- شام 4 بجے)
اسکاٹ لینڈ بمقابلہ بھارت
مینز ڈبل (راؤنڈ 1) (وقت- شام 7.30 بجے)
ملائیشیا بمقابلہ بھارت
مینز ڈبل (راؤنڈ 2) (وقت- 10.30 PM)
بھارت بمقابلہ فاک لینڈ آئی لینڈ
خواتین فور (راؤنڈ 1) (وقت- شام 7.30 بجے)
بھارت بمقابلہ فاک لینڈ انگلینڈ
خواتین فور (راؤنڈ 2) (وقت- 10.30 PM)
بھارت بمقابلہ فاک لینڈ کک آئی لینڈ