ہانگژو:چین کے ہانگژو میں منعقدہ ایشین گیمز میں بھارت کے رنر محمد افصل پلی کلتھ نے منگل (3 اکتوبر) کو مردوں کی 800 میٹر دوڑ میں سلور میڈل جیت لیا ہے۔ محمد افصل پلی کلتھ نے پہلی مرتبہ ایشین گیمز میں حصہ لیا تھا۔ محمد افصل پلی کلتھ نے نے مقابلے کے آخری سیکنڈز میں جو غلط ہوا اسے شیئر کیا ہے۔ افضل نے گولڈ حاصل کرنے سے بس چند قدم دور تھے اور وہ ٹاپ پر فنش کرنے سے ایک انچ پیچھے ہوگئے کیونکہ سعودی عرب کے عیسیٰ علی کزوانی فوٹو فنش میں بھارتی رنر کو پیچھے چھوڑ گئے ۔ ریس کے آخری سیکنڈز میں جو کچھ ہوا اس کا اشتراک کرتے ہوئے، افصل نے کہا وہ اس بات سے قدرے حیران رہ گئے کہ کس طرح کزوانی ریس کے آخری سیکنڈز میں فائنل لائن تک پہنچ گئے۔"، انھوں نے کہا "میں اپنے پہلے ایشین گیمز میں اپنے ملک کے لیے سلور میڈل جیت کر خوش ہوں۔ میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ اتنے کم سیکنڈس میں ایک پوڈیم فنش کروں گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ زندگی میں، ہم شاذ و نادر ہی کوئی پیشین گوئی کر سکتے ہیں۔
-
#WATCH | Hangzhou, China: On winning silver medal in men’s 800m finals at Asian Games, Muhammad Afsal Pulikkalakath says, " This is my first Asian Games and I could win silver medal for India so I am very happy. My family and coach have supported me a lot..." (03/10) pic.twitter.com/10gsclGEp5
— ANI (@ANI) October 4, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | Hangzhou, China: On winning silver medal in men’s 800m finals at Asian Games, Muhammad Afsal Pulikkalakath says, " This is my first Asian Games and I could win silver medal for India so I am very happy. My family and coach have supported me a lot..." (03/10) pic.twitter.com/10gsclGEp5
— ANI (@ANI) October 4, 2023#WATCH | Hangzhou, China: On winning silver medal in men’s 800m finals at Asian Games, Muhammad Afsal Pulikkalakath says, " This is my first Asian Games and I could win silver medal for India so I am very happy. My family and coach have supported me a lot..." (03/10) pic.twitter.com/10gsclGEp5
— ANI (@ANI) October 4, 2023
یہ بھی پڑھیں:ایشین گیمز میں بھارت کی گھڑ سوار ٹیم نے اکتالیس سال بعد میڈل جیتا
بھارت کے رنر محمد افصل پلی کلتھ نے اے این آئی کو بتایا کہ، عیسیٰ علی کزوانی کہیں سے نمودار ہوا، میں نے اسے آتے نہیں دیکھا، اور میں اسے روک نہیں پایا۔ میں اب بھی اپنے ملک کے لیے تمغہ جیت کر خوش ہوں، " "افصل نے سلور میڈل کے لئے 1:48.43 سیکنڈ کا وقت لگایا جب کہ اس کے سعودی عرب کے حریف نے اسے 0.39 سیکنڈز سے پیچھے چھوڑ دیا کیونکہ اس نے 1:48.05 کے ٹائمنگ کے ساتھ ریس کو ختم کیا۔ افصل کی اس شاندار کامیابی پر وزیراعظم نریندر مودی نے انھیں X پر پوسٹ کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔
-
Congratulations Mohammed Afsal Pulikkalakath for clinching the Silver Medal in the Men's 800m Asian Games event.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 3, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
His hard work and resilience have paid off. India is rejoicing and celebrating this success.
Well done! pic.twitter.com/9FizgVwVN8
">Congratulations Mohammed Afsal Pulikkalakath for clinching the Silver Medal in the Men's 800m Asian Games event.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 3, 2023
His hard work and resilience have paid off. India is rejoicing and celebrating this success.
Well done! pic.twitter.com/9FizgVwVN8Congratulations Mohammed Afsal Pulikkalakath for clinching the Silver Medal in the Men's 800m Asian Games event.
— Narendra Modi (@narendramodi) October 3, 2023
His hard work and resilience have paid off. India is rejoicing and celebrating this success.
Well done! pic.twitter.com/9FizgVwVN8
"کانسہ کے تمغہ عمان کے حسین محسن حسین کو ملا، جس نے 1:48.51 سیکنڈ کا وقت لگایا۔" کرشن کمار ریس میں حصہ لینے والے دوسرے بھارتیہ رنر تھے لیکن انہیں جھٹکا دینے اور روکنے کی کوشش کی وجہ سے نااہل قرار دیا گیا۔ خواتین کے ایونٹ میں، بھارتیہ رنر پارول چودھری نے خواتین کی 5000 میٹر میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔
اس طرح ایشین گیمز میں بھارت نے اپنی اب تک کی سب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت نے ابھی تک ایشین گیمز کے اس ایڈیشن میں 81 میڈل جیت لئے ہیں جس میں 18 گولڈ، 31 سلور اور 32 کاسنے کے تمغے شامل ہیں۔ 2018 میں بھارت نے کل 70 میڈل جیتے تھے۔