ETV Bharat / sports

دوتی چند کا سیاست میں آنے کا اشارہ - بھارت کی اسٹار رنر دوتی چند نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق ٹویٹ

بھارت کی اسٹار رنر دوتی چند نے سیاست میں قدم رکھنے سے متعلق ٹویٹ کر کے سب کو کشمکش میں ڈال دیا ہے جبکہ ان کے مداحوں نے انہیں سیاست کی بجائے کریئر پر توجہ دینے کی صلاح دی۔

دوتی چند
author img

By

Published : Sep 23, 2019, 5:52 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 5:35 PM IST

حال ہی میں مختلف دوڑ کے مقابلوں میں چھ سے زائد طلائی تمغے جیتنے والی بھارت کی مایہ ناز اتھیلیٹ دوتی چند نے عالمی چیمپیئن شپ کی تیاریوں کے درمیان ٹویٹ کر کے سیاست میں قدم رکھنے کا اشارہ دیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دوتی چند نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'میں بچپن سے ہی سیاست میں آنا چاہتی تھی، میرا خاندان ہمیشہ سے ہی زمینی سطح کی سیاست سے منسلک رہا ہے جبکہ میری ماں گاؤں کی سرپنچ بھی رہ چکی ہیں۔'

دوتی چند کے ٹویٹ کے بعد ان کا سیاست میں قدم رکھنے کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں ہیں، لیکن انہوں نے اس بات کا واضح اشارہ نہیں دیا کہ وہ کون سی سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں گی لیکن لوگ اڑیسہ کی برسراقتدار جماعت بیجو جنتا دل سے وابستہ ہونے کا قیاس لگا رہے ہیں کیوں کہ دوتی چند نے لوک سبھا انتخابات میں بی جے ڈی کے امیدوار کے لیے تشہیری مہم میں حصہ لیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

دوسری جانب دوتی چند کے مداحوں نے ری ٹویٹ کرکے انہیں سیاست میں آنے کی بجائے اپنے کھیل کا پر توجہ دینے کی بات کی۔

واضح رہے کہ دوتی چند 27 ستمبر سے دوحہ میں شروع ہونے والی عالمی چیمپیئن شپ کے 100 میٹر ریس کے لیے تیاریوں میں مصروف ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی ملک کی اس مایہ ناز رنر نے ماہ جولائی میں اٹلی کے نپولی میں منعقد ہونے والی 100 میٹر کی ریس کو 11 منٹ 32 سیکنڈ میں مکمل کرکے طلائی تمغہ حاصل کرنے والی پہلی بھارتی کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 5:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.