ETV Bharat / sports

India Women vs Pak Women: بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو گلے لگایا

بھارت نے اتوار (12 فروری) کو خواتین کے T20 ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں فتح کے ساتھ مہم کا آغاز کیا۔ پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔ جس کے جواب میں بھارت نے 19 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 4:56 PM IST

بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کو گلے لگایا

نئی دہلی: ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر شاندار آغاز کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت سے شکست کے بعد ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر باتیں کیں۔ کئی کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کی جرسیوں کا تبادلہ بھی کیا۔ تمام کھلاڑی ہنستے اور مذاق کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر لوگ اس ویڈیو کو بہت پسند کر رہے ہیں۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان اکثر کشیدگی کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ دونوں کے درمیان میچ کسی جنگ سے کم نہیں جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں پر جیت کا دباؤ ہے۔ ایسی تصاویر دیکھ کر دونوں ممالک کے لوگوں کو کافی سکون ملتا ہے۔

کپتان ہرمن پریت کور، نائب کپتان اسمرتی مندھانا اور دیگر کھلاڑیوں نے ایک ساتھ تصویر کھنچوائی۔ کھلاڑیوں نے آٹوگراف والی ٹی شرٹس کا تبادلہ بھی کیا۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت کور نے خواتین کے ٹی ٹیوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف سات وکٹوں کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے پر جمائمہ روڈریگس اور رچا گھوش کی تعریف کی۔

ہرمن پریت نے کہا کہ جس بھی کھلاڑی کو موقع مل رہا ہے وہ اچھی کارکردگی دکھا رہا ہے۔ ہرمن پریت نے میچ کے بعد کہا، 'جمیما اور رچا نے واقعی اچھی بلے بازی کی۔ تمام کھلاڑی ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے بے تاب ہیں۔ جمائما روڈریگز نے اس میچ میں 53 رنز کی اننگز کھیلی۔اس کے ساتھ ہی ریچا گھوش نے 20 گیندوں میں 31 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔

ان دو اننگز کے زور پر بھارت نے آخری 4 اوورز میں 41 رنز بنا کر پاکستان کے ہاتھ سے میچ چھین لیا۔ ہندوستان کا اگلا میچ 15 فروری کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا۔ اس کے بعد ہندوستان کا مقابلہ آئرلینڈ اور انگلینڈ سے ہوگا۔ ہندوستان کے گروپ میں انگلینڈ، آئرلینڈ، پاکستان اور ویسٹ انڈیز ہیں۔ پہلا میچ جیتنے کے بعد ہندستان پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.