ETV Bharat / sports

Hockey Champions Trophy ہندوستانی ٹیم چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ارادے سے چنئی پہنچی - ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ارادے سے چنئی پہنچی

ہیرو ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023 میں حصہ لینے کے لئے ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم منگل کی صبح چنئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پہنچی۔ ہوائی اڈے پر جمع شائقین کی بڑی تعداد نے ہندوستانی ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

ہندوستانی ٹیم چوتھی ایشین چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے ارادے سے چنئی پہنچی

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 6:46 PM IST

چنئی:چنئی پہنچنے پر ہیڈ کوچ کریگ فلٹن نے کہا میرے خیال میں ہم نے اسپین میں حال ہی میں ختم ہونے والے چار ملکی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پچھلے 10 دنوں میں ہم نے کچھ اچھے مخالفین کا سامنا کیا اور ان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی۔ ہم نے اس طرح کھیلنا شروع کر دیا ہے جس طرح ہمیں کھیلنا پسند ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "اس کے علاوہ، ہم نے اپنے حالیہ میچوں میں اپنے کھیل میں کچھ اسٹریٹجک تبدیلیاں کی ہیں اور اب ایشین چیمپئنز ٹرافی میں انہیں لاگو کرنے کا ہدف رکھیں گے۔ ہم اس ٹورنامنٹ کو ایشین گیمز کی تیاری کے لیے استعمال کریں گے۔"

کپتان ہرمن پریت سنگھ کی قیادت میں، ہندوستانی ٹیم سخت تربیت، اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور مضبوط ٹیم کے تعاون کے ساتھ ہیرو ایشین چیمپئنز ٹرافی چنئی 2023 کی تیاری کر رہی ہے۔

غور طلب ہے کہ اس ٹورنامنٹ کی تاریخ میں پاکستان کے ساتھ ہندوستان سب سے کامیاب ٹیم ہے۔ دونوں ممالک تین تین بار ایشین چیمپئنز ٹرافی جیت چکے ہیں اور گھریلو سرزمین پر کھیلتے ہوئے ہرمن پریت کی ٹیم چوتھی بار ٹائٹل جیتنے کا ہدف رکھے گی۔

ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 3 اگست کو چین کے خلاف کرے گی۔ اس کے علاوہ میئر رادھا کرشنن اسٹیڈیم میں لیگ مرحلے میں ہندوستان کا مقابلہ جاپان، کوریا، پاکستان اور ملیشیا سے بھی ہوگا۔ٹورنامنٹ فارمیٹ کے مطابق تمام چھ ٹیمیں راؤنڈ رابن مرحلے میں پانچ میچ کھیلیں گی اور پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ چار ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔

دریں اثنا، ہندوستانی ٹیم کے نائب کپتان ہاردک سنگھ نے اسپین کے حالیہ دورے میں ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "ہم نے اسپین میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر گزشتہ چند میچوں میں جس میں نیدرلینڈ کے خلاف 2-1 سے جیت بھی شامل تھی۔"

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں کھیل کی رفتار کو کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں شروع سے ہی ایسا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم کھیل کو مثبت انداز میں شروع کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Fifa Women World Cup باندہ نے ویمنز ورلڈ کپ کا 1000 واں گول کیا

ہاردک نے کہاکہ میرا ماننا ہے کہ مقابلے میں حصہ لینے والی ہر ٹیم بہترمعیارکی ہونے کی وجہ سے ایک سخت چیلنج پیش کرے گی۔ اس کے نتیجے میں، ہمارا نقطہ نظر ہر میچ کے لیے پوری لگن سے تیاری کرنا ہو گا۔قابل ذکر ہے کہ شرکت کرنے والی چھ ٹیموں میں سے ہندوستان، ملیشیا، جاپان اور کوریا پہلے ہی میزبان شہر چنئی پہنچ چکی ہیں، جبکہ پاکستان اور چین آج رات یہاں پہنچیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.