ETV Bharat / sports

Hockey India Journey ہاکی میں بھارت کے 28 تمغے، اولمپکس میں بجا تھا ڈنکا

بھارتی مَردوں کی ہاکی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے پوری دنیا میں دھوم مچائی ہے۔ بھارت نے اولمپکس، ایشیا کپ اور ہاکی ورلڈ کپ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ Indian Men Hockey Team

Hockey India Journey
بھارتی ہاکی ٹیم کی کامیابیاں
author img

By

Published : Jan 9, 2023, 3:02 PM IST

نئی دہلی: ہاکی ورلڈ کپ 2023 کا 15 واں ایڈیشن 13 سے 29 جنوری تک اُڑیسہ کے بھونیشور اور راؤرکیلا میں شروع ہونے جا رہا ہے۔ ہاکی کے اس عظیم معرکے میں دنیا کے 16 ممالک کی ٹیمیں عالمی چیمپئن بننے کی بھرپور کوشش کریں گی۔ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، فرانس اور ارجنٹینا، پول بی میں بیلجیئم، جاپان، کوریا اور جرمنی، پول سی میں ہالینڈ، چلی، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ جبکہ پول ڈی میں بھارت، ویلز، اسپین، انگلینڈ شامل ہیں۔ Hockey World Cup 2023

اولمپکس میں بھارت نے جیتے ہیں 12 تمغے: ہاکی انڈیا نے آزادی سے پہلے ہی بھارت کا نام پوری دنیا میں روشن کیا تھا۔ ٹیم نے اولمپکس گیمز میں گولڈن ریکارڈ بنایا ہے۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے اولمپک گیمز میں 12 تمغے جیتے ہیں جن میں آٹھ طلائی، ایک چاندی اور تین کانسے کے تمغے شامل ہیں۔ 1928 سے 1956 تک بھارتی ہاکی ٹیم نے مسلسل گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی ہے۔ Indian Hockey Performance in Olympics Games

بھارت تین بار ایشیا چیمپئن بنا: بھارتی مَردوں کی ٹیم نے ہاکی ایشیا کپ میں بھی اپنا جلوہ بکھیرا ہے۔ بھارت تین بار (2003، 2007، 2017) ایشیا کا چیمپئن رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ پانچ مرتبہ (1982، 1985، 1989، 1994، 2013) چاندی کا تمغہ اور دو مرتبہ (1999، 2022) کانسے کا تمغہ جیت چکے ہیں جبکہ جنوبی کوریا ایشیا کپ میں حاوی رہا ہے اور پانچ مرتبہ چیمپئن بن چکا ہے۔ Indian Hockey Performance in Hockey Asia Cup

یہ بھی پڑھیں: اڈیشہ کے بھونیشور اور رورکیلا شہر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے تیار: دیکھیں خوبصورت تصاویر

کامن ویلتھ گیمز میں کبھی گولڈ نہیں جیتا: کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ہاکی ٹیم کی چمک پھیکی رہے ہے۔ مَردوں کی ہاکی ٹیم آج تک کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل نہیں جیت سکی ہے حالانکہ ٹیم تین بار فائنل میں پہنچی لیکن تینوں بار اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارتی ہاکی ٹیم نے دہلی کامن ویلتھ گیمز 2010، گلاسگو کامن ویلتھ گیمز 2014 اور برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس کے علاوہ بھارت 1998 کے کوالالمپور اور 2018 کے گولڈ کوسٹ کامن ویلتھ گیمز میں چوتھے نمبر پر رہا۔ Indian Hockey Performance in Commonwealth Games

بھارت ایک بار ورلڈ کپ چیمپئن بنا: بھارتی ٹیم نے ہاکی ورلڈ کپ میں دو بار فائنل میں پہنچی ہے لیکن چیمپئن بننے کا خواب 1975 میں پورا ہوا تھا۔ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دی تھی جبکہ سنہ 1973 کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں ہالینڈ نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھارت کو 4-2 سے شکست دی تھی جس کی وجہ سے بھارت کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سنہ 1971 کے ورلڈ کپ میں بھارت نے ایکسٹرا ٹائم (اضافی وقت) کے بعد کینیا کو 2-1 سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ Indian Hockey Performance in Hockey World Cup

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.