ETV Bharat / sports

Indian Hockey Team پرو لیگ کے لیے بھارتی ہاکی ٹیم کا اعلان، پاٹھک کی واپسی - ہرمن پریت بھارتی ہاکی ٹیم کے کپتان

ہرمن پریت سنگھ کو ایف آئی ایچ پرو لیگ ہاکی کے یوروپ مرحلے کے لیے بھارتی مردوں کی ہاکی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ نئے کوچ کریگ فولٹن کا یہ پہلا ٹورنامنٹ ہوگا۔ Harmanpreet To Lead Indian Hockey Team

پرو لیگ کے لیے بھارتی ہاکی ٹیم کا اعلان، پاٹھک کی واپسی

author img

By

Published : May 16, 2023, 9:10 AM IST

نئی دہلی: ہاکی انڈیا نے گول کیپر کرشن بہادر پاٹھک کو ایف آئی ایچ مردوں کی ہاکی پرو لیگ کے یوروپ مرحلے کے لیے پیر کو اعلان کردہ 24 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ پاٹھک خاندانی وجوہات کی بنا پر پرو لیگ کے گھریلو میچوں میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ یوروپ میں وہ تجربہ کار گول کیپر اور ٹوکیو اولمپک میڈلسٹ پی آر شریجیش کے ساتھ شراکت کریں گے، جب کہ بھارتی دفاع کا انتظام ہرمن پریت سنگھ، امیت روہیداس، جرمن پریت سنگھ، سنجے اور مندیپ مور کریں گے۔ نئے مقرر کردہ ہیڈ کوچ کریگ فلٹن کی قیادت میں یہ ہندوستان کی پہلی مہم ہوگی، جب کہ کپتان ہرمن پریت اور نائب کپتان ہاردک سنگھ اپنے اپنے کرداروں کو جاری رکھیں گے۔

منپریت سنگھ، جنہوں نے مڈفیلڈ میں خود کو قائم کیا ہے، سومیت اور گروندر سنگھ کے ساتھ بیک لائن میں ایک نئے کردار میں نظر آئیں گے۔ مڈ فیلڈ میں اس بار نائب کپتان ہاردک سنگھ کے ساتھ دلپریت سنگھ، موئرنگتھم ربی چندر سنگھ، شمشیر سنگھ، آکاش دیپ سنگھ اور وویک ساگر پرساد ہوں گے۔ ایشیا کپ 2022 کے بعد انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہونے والے سمرن جیت سنگھ کی فارورڈ لائن میں واپسی ہوگی۔ ابھیشیک، للت کمار اپادھیائے، ایس کارتھی، گرجنت سنگھ، سکھجیت سنگھ، راج کمار پال اور مندیپ سنگھ جیسے کھلاڑیوں پر مشتمل فارورڈ لائن میں نوجوان ٹیلنٹ اور تجربے کا بہترین امتزاج ہوگا۔

ہیڈ کوچ فلٹن نے ٹیم کے انتخاب کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا "میں بیلجیئم، ہالینڈ، برطانیہ اور ارجنٹائن کے خلاف آئندہ پرو لیگ ٹورنامنٹ کے لیے منتخب کردہ اسکواڈ سے خوش ہوں۔ ہماری موجودہ عالمی درجہ بندی ورلڈ کپ کے بعد ٹیم کی محنت اور لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ہمارے لیے اعلیٰ درجہ کی ٹیموں سے مقابلہ کرنے اور اپنے مجموعی کھیل کو بہتر بنانے کا بہترین موقع ہوگا۔ ہم چیلنج کا انتظار کر رہے ہیں اور پرو لیگ ٹورنامنٹ کے مضبوط اختتام کی امید کرتے ہیں۔" ہندوستان پرو لیگ کے ہوم میچوں میں عالمی چیمپئن جرمنی اور آسٹریلیا کے خلاف ناقابل شکست رہا، جس کی وجہ سے انہیں پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے میں مدد ملی۔ ہرمن پریت کی ٹیم لندن میں بیلجیئم اور برطانیہ سے مقابلہ کرے گی، جس کے بعد اس کا سامنا آئندھوون (ہالینڈ) میں نیدرلینڈ اور ارجنٹائن سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Hockey Junior Asia Cup ہاکی انڈیا نے مردوں کے جونیئر ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا

گول کیپر: کرشنا بہادر پاٹھک، پی آر شریجیش۔ ڈیفنڈر: ہرمن پریت سنگھ (کپتان)، امیت روہیداس، جرمن پریت سنگھ، منپریت سنگھ، سمیت، سنجے، مندیپ مور اور گروندر سنگھ۔ مڈ فیلڈرز: ہاردک سنگھ (نائب کپتان)، دلپریت سنگھ، موئرنگتھم ربی چندر سنگھ، شمشیر سنگھ، آکاش دیپ سنگھ اور وویک ساگر پرساد۔ فارورڈز: ابھیشیک، للت کمار اپادھیائے، ایس کارتی، گرجنت سنگھ، سکھجیت سنگھ، راج کمار پال، مندیپ سنگھ اور سمرن جیت سنگھ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.