ETV Bharat / sports

Indian Football Team ایشیائی کھیل: ہندوستانی فٹ بال ٹیم گروپ-اے میں

ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم کو ہانگجھؤ ایشیائی کھیلوں کے لئے نسبتا آسان گروپ اے میں چین، بنگلہ دیش اور میانمار کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، جب کہ خواتین کی ٹیم گروپ بی میں تھائی لینڈ اور چینی تائپے کے ساتھ ہے۔

author img

By

Published : Jul 27, 2023, 8:28 PM IST

ایشیائی کھیل: ہندوستانی فٹ بال ٹیم گروپ-اے میں

ہانگجھؤ: ایشین کھیلوں کے لئے ڈرا کا انعقاد یہاں جمعرات کو کیا گیا۔ وزارت کھیل کے ذریعے موجودہ انتخاب کے معیار میں بدھ کو چھوٹ دینے کے فیصلے کے بعد ایشیاڈ میں ہندوستانی مردوں اور خواتین کی فٹ بال ٹیموں کی شرکت کی تصدیق کی گئی۔

ایشین کھیلوں کے مردوں کے فٹ بال مقابلے میں چھ گروپ ہیں۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں اور تیسرے نمبر پر آنے والی چار بہترین ٹیمیں ٹاپ 16 مرحلے میں پہنچیں گی۔ خواتین کے مقابلے میں ہر گروپ سے سرفہرست ٹیم اور دوسرے نمبر پر آنے والی تین بہترین ٹیمیں کوارٹر فائنل میں داخلہ کریں گی۔

قابل ذکر ہے کہ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او این) نے مردوں اور خواتین کی فٹ بال ٹیموں کو ایشین کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت اس بنیاد پر نہیں دی تھی کہ وہ ایشیائی رینکنگ کے ٹاپ آٹھ میں نہیں ہیں۔

اس کے بعد آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے وزارت کھیل سے اپیل کی کہ دونوں ٹیموں کو باوقار ایونٹ میں شرکت کی اجازت دی جائے۔ قومی سینئر ٹیم کے ہیڈ کوچ ایگور اسٹیماچ نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کی درخواست کی تھی۔

2002 سے ایشیائی کھیلوں میں فٹ بال انڈر23- کا معاملہ رہا ہے او ر ایک ٹیم میں اس عمر سے زیادہ کے تین کھلاڑیوں کوشامل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛Pakistan Won Test Series پاکستان نے سری لنکا کو اننگز سے شکست دے کر سیریز 2-0 سے جیتی

سال 1951 اور 1962 میں ایشیائی کھیلوں کا گولڈ میڈل جیتنے والی ہندوستانی مردوں کی فٹ بال ٹیم 2014 کے بعد پہلی بار اس انعقاد میں حصہ لے گی۔سال 2002 کے بعدسے ایشیائی کھیلوں میں فٹ بال ایک انڈر- 23 مقابلہ ہے۔ایک ٹیم میں زیادہ سے زیادہ تین کھلاڑی ہی 23 سال سے زیادہ عمر کے ہو سکتے ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.