نئی دہلی: بھارتی مردوں کی باکسنگ ٹیم عالمی چیمپئن شپ سے قبل منعقد ہونے والے 12 روزہ کثیر ملکی ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کے لئے پیر کو تاشقند، ازبکستان کے لئے روانہ ہوئی۔ چھ بارکے ایشین چمپئن شپ میڈلسٹ شیوا تھاپا اور 2019 ایشین چمپئن شپ کے سلور میڈلسٹ دیپک بھوریہ 30 اپریل سے شروع ہونے والی چمپئن شپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ تاشقند چیمپئن شپ میں پہلے ہی 104 ممالک کے تقریباً 640 باکسرز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جن میں فرانس کے سوفیان اومیہا، جاپان کے ٹومویا تسوبوئی، آذربائیجان کے لورین الفونسو، قازقستان کے ساکن بیبوسینوف اور کیوبا کے یونلیس ہرنینڈزمارٹینز اور جولیو لا کروز جیسے سات دفاعی عالمی چیمپئن شامل ہیں۔ اس بار ورلڈ چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والوں کو دو لاکھ امریکی ڈالر دیے جائیں گے۔ چاندی کا تمغہ جیتنے والوں کوایک لاکھ اوربرونز میڈل فاتحین کو 50 ہزار امریکی ڈالر سے نوازا جائے گا۔
ٹریننگ کیمپ میں 51 کلوگرام، 57 کلوگرام، 63.5 کلوگرام، 71 کلوگرام، 80 کلوگرام اور 92 کلوگرام سمیت چھ وزن کے زمرے میں دو دو ہندوستانی باکسر حصہ لیں گے کیونکہ اضافی باکسر بھی مرکزی ٹیم کے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔ عالمی چیمپئن شپ کے لیے ہندوستانی ٹیم: گووند ساہنی (48کلوگرام)، دیپک بھوریہ (51)، سچن سیواچ (54)، محمد حسام الدین (57)، وریندر سنگھ (60)، شیوا تھاپا (63.5)، آکاش سانگوان (67)، نشانت دیو (71)، سمیت کنڈو (75 )، آشیش چودھری (80 )، ہرش چودھری (86 )، نوین کمار (92) اور نریندر بیروال (92+ کلوگرام)۔
یہ بھی پڑھیں: World Boxing Championship شیوا اور دیپک ورلڈ چیمپئن شپ میں بھارت کی قیادت کریں گے
تربیتی کیمپ کے لیے ہندوستانی ٹیم: گووند ساہنی (48 کلوگرام)، دیپک بھوریہ (51 کلوگرام)، امیت پنگھال (51 کلوگرام)، سچن سیواچ (54 کلوگرام)، محمد حسام الدین (57 کلوگرام)، سچن (57 کلوگرام)، وریندر سنگھ (60 کلوگرام)، شیوا تھاپا (63.5) کلوگرام، ونشج (63.5 کلوگرام)، آکاش سانگوان (67 کلوگرام)، نشانت دیو (71 کلوگرام)، ہیمنت یادو (71 کلوگرام)، سمیت کنڈو (75 کلوگرام)، اشیش چودھری (80 کلوگرام)، سنجے (80 کلوگرام)، ہرش چودھری (86 کلوگرام)، نوین کمار (92 کلوگرام)، سنجیت (92 کلوگرام) اور نریندر بروال (92+ کلوگرام)۔
یو این آئی