ETV Bharat / sports

CWG 2022: کامن ویلتھ گیمز کے آٹھویں دن بھارت کے نام چھ میڈل

کامن ویلتھ گیمز 2022 کے آٹھویں دن بھارت نے چھ میڈل جیتے۔ جس میں 3 گولڈ، ایک سلور اور دو کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ India total medals at Commonwealth Games

کامن ویلتھ گیمز کے آٹھویں دن بھارت کے نام چھ میڈل

author img

By

Published : Aug 6, 2022, 6:53 AM IST

Updated : Aug 6, 2022, 7:50 AM IST

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت نے اب تک 26 تمغے جیتے ہیں۔ اس میں نو سونے، آٹھ چاندی اور نو کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔ پہلوان بجرنگ پونیا، دیپک پونیا اور ساکشی ملک نے آٹھویں دن سونے کا تمغہ جیتا۔ انشو ملک نے چاندی کا تمغہ جیتا۔ اس کے ساتھ ہی دویا کاکرن اور موہت گریوال نے کانسہ کا تمغہ جیتا۔

بھارت کے پہلوان بجرنگ پونیا نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کے روز کناڈا کے لیکلن میکنیل کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔گولڈ کوسٹ 2018 گیمز کے گولڈ میڈلسٹ بجرنگ پونیا نے مردوں کے 65 کلوگرام کے زمرے میں یک طرفہ فائنل مقابلے میں میک نیل کو 9-2 سے شکست دی۔ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ نے میچ کے آغاز سے ہی میکنیل پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا جب کہ میکنیل ان کے سامنے بے اثر نظر آئے۔ Bajrang Punia won gold medal in wrestling

وہیں خاتون پہلوان ساکشی ملک نے بھی طلائی تمغہ جیتا۔ 2016 ریو اولمپکس میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک نے 62 کلوگرام کے زمرے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ساکشی ملک نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں طلائی تمغہ جیتنے کے لیے کناڈا کی اینا گونزالیز کے خلاف فائنل میں شاندار واپسی کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ Sakshi Malik won gold medal

بھارت کے فری اسٹائل پہلوان نائب صوبیدار دیپک پونیا نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں جمعہ کے روز مردوں کے 86 کلوگرام کے فائنل میں پاکستان کے محمد انعام کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔ ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ 2019 کے سلور میڈلسٹ دیپک پونیا نے انعام کو 3-0 سے شکست دی۔ دیپک میچ کے ابتدائی لمحات میں دہلی 2010 گیمز کے گولڈ میڈلسٹ انعام پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے۔ دوسری جانب دیپک سے 10 سال بڑے انعام بھارت پہلوان کی چستی کا مقابلہ نہ کر سکے اور ایک بھی پوائنٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ Deepak Punia won gold medal

وہیں انشو ملک نے خواتین کے 57 کلوگرام زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ نوجوان پہلوان انشو ملک کو خواتین کے 57 کلوگرام کے فائنل میں نائجیریا کی اوڈونائیو اڈیکورائے سے شکست کے بعد چاندی کے تمغے سے اکتفا کرنا پڑا۔ دو بار کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والی اوڈونائیو نے انشو کو 6-4 سے شکست دی۔ انشو اپنی شکست کے بعد رو پڑی۔ Anshu Malik won Silver medal

یہ بھی پڑھیں: CWG 2022: سندھو۔ سری کانت کے ساتھ ترشا-گایتری کی جوڑی کوارٹر فائنل میں

بھارتی پہلوان موہت گریوال نے فری اسٹائل 125 کلوگرام کیٹیگری میں کانسہ کا تمغہ جیتا ہے۔ انہوں نے جمیکا کے ایرون جانسن کو 6-0 سے شکست دی۔ وہیں دیویا کاکرن نے 68 کلوگرام کیٹیگری کے فری اسٹائل میچ میں ٹونگا کی ٹائیگر للی کاکر لیمالیزے کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا۔ انہوں نے آدھے منٹ سے بھی کم وقت میں میڈل پر قبضہ کرلیا۔ Mohit Grewal won Bronze medal

Last Updated : Aug 6, 2022, 7:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.