ETV Bharat / sports

کھیلو انڈیا اور برکس گیمز ساتھ میں منعقد کرنے کا منصوبہ - مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو

کھیلو انڈیا گیمز 2021 کے دوران برکس گیمز 2021 ایک ہی وقت میں ایک ہی مقام پر ہوں گے، یہ اطلاع مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے دی۔

khelo india
khelo india
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 4:07 PM IST

مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے برکس (برازیل، روس، انڈیا، چین اور جنوبی افریقہ) کے کھیلوں کے وزراء سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو کی۔

اس دوران وزیر کھیل نے برکس ممالک کے وزراء سے کھیل پر کورونا کے اثرات کے بارے میں بھی بات کی۔

اسی اثناء وزراء نے ہریانہ کے پنچکولا میں اگلے سال کے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر اتفاق کیا۔

مرکزی وزیر کھیل کرن ریجیجو نے کہا کہ اگلے سال کھیلو انڈیا گیمز کے دوران برکس گیمز 2021 کے انعقاد کا منصوبہ بھی ہے۔

کرن ریجیجو نے مزید کہا کہ 'کھیلو انڈیا گیمز 2021 کے دوران برکس گیمز 2021 ایک ہی وقت میں ایک ہی مقام پر منعقد ہوں گے تاکہ ہمارے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کھلاڑی جو کھیلو انڈیا گیمز میں حصہ لیں گے وہ برکس گیمز کو قریب سے دیکھیں اور فائدہ اٹھا سکیں۔ ایک بہت بڑا موقع ہوگا۔

برکس گیمز
برکس گیمز

کرن ریجیجو نے کہا کہ جیسے ہی کووڈ 19 مسائل کو حل کرنے کے طریقے ملیں گے ہم 2021 میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز کے انعقاد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2021 کے دوران ہم اس کی افتتاحی کے دوران برکس کے ممبر ممالک کو اپنے روایتی دیسی کھیلوں کی نمائش کے لیے مدعو کریں گے۔ برکس ممالک کے وزرائے کھیل نے اگلے سال ہریانہ کے پنچکولہ میں منعقدہ کھیلو انڈیا کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت پر اتفاق کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.