ETV Bharat / sports

India vs Singapore Football Match بھارت اور سنگاپور کا میچ ایک ایک سے برابر - بھارتی مرد فٹ بال ٹیم

ہنگ تھنہ فرینڈشپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بھارتی مرد فٹ بال ٹیم نے سنگاپور کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلا۔ بھارت کی جانب سے عاشق کورونیم (43ویں منٹ) نے گول داغا۔ India vs Singapore Football friendship Match

بھارت اور سنگاپور کا میچ ایک ایک سے برابر

author img

By

Published : Sep 25, 2022, 8:27 AM IST

ویتنام: بھارتی مرد فٹ بال ٹیم نے ہفتہ کے روز ہنگ تھنہ فرینڈشپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں سنگاپور کے خلاف 1-1 سے ڈرا کھیلا۔ سنگاپور کی جانب سے ایکھشان فندی (36ویں منٹ) نے گول کیا جبکہ بھارت کی جانب سے عاشق کورونیم (43ویں منٹ) نے گول داغا۔ بھارتی ٹیم نے مڈ فیلڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تاہم، وہ سنگاپور کی دفاعی لائن کو نہ توڑ سکی۔ India vs Singapore play out a draw in Vietnam

کپتان سنیل چھتری نے میچ کے بعد کہا، "بہت سی چیزیں ہیں جن میں ہم بہتر کر سکتے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ کوچ ہم سے اس بارے میں بات کریں گے۔ ہم نے بہت سے مواقع گنوا دئیے۔ ہم تھوڑا بہتر دفاع کر سکتے تھے، لیکن اپنے آپ پر دباؤ کے بغیر ہمیں کچھ چیزوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: SAFF Womens Championship بھارت پہلی بار سیف خواتین چمپئن شپ سے باہر

انہوں نے کہا، "میں موسم کا بہانہ نہیں کروں گا۔ ہم یہاں دو دن پہلے آئے تھے، اور مجھے یہ کہنا ضروری ہے کہ یہاں کا موسم کچھ مختلف ہے، لیکن یہ کافی اچھا ہے۔ نتیجہ بالآخر اس بات پر منحصرہوتا ہے کہ ہم کس طرح کھیلتے ہیں۔ ہمیں مزید بہتر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.