ETV Bharat / sports

ٹیم انڈیا کی پہلے بلے بازی، سوریہ کمار نے پاری کو سمبھالا - ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ

ایشان کشن، شریاس ایر اور روی بشنوئی کو ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ دوسری جانب اسٹار اسپنر کیشو مہاراج کو جنوبی افریقہ کی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

سوریہ کمار نے پاری کو سمبھالا
سوریہ کمار نے پاری کو سمبھالا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 9:28 PM IST

حیدرآباد: بھارتی ٹیم اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ پورٹ الزبتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی کمان سوریہ کمار یادو کر رہے ہیں۔

ہندوستانی ٹیم اس وقت جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جارہی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ٹاس کے بغیر ہی ختم کر دیا گیا تھا۔

لیکن دوسرا میچ آج پورٹ الزبتھ میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیم انڈیا کا آغاز اچھا نہیں رہا۔ دونوں سلامی بلے باز خاتہ نہیں کھول سکے ۔ تلک ورما اور سورہ کمار یادو نے پاری کو سمبھالا۔ تلک ورما 29 بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ اس دوران انہوں نے چار چوکےاور ایک چھکہ لگایا۔

ایشان کشن، شریاس ایر اور روی بشنوئی کو ہندوستانی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ دوسری جانب اسٹار اسپنر کیشو مہاراج کو جنوبی افریقہ کی ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ سوریہ کمار یادو اس ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی کمان کر رہے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ 5 میچوں کی ہوم ٹی 20 سیریز میں بھی کپتانی سنبھالی۔ اس سیریز میں ہندوستانی ٹیم نے بھی 4-1 سے زبردست فتح حاصل کی۔

لونگی نگیڈی بائیں ٹخنے میں موچ کی وجہ سے بھارت کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ وہ ٹیم انڈیا کے خلاف مزید کھیلیں گے یا نہیں اس کا فیصلہ اس مہینے کے آخر میں ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے پہلے لیا جائے گا۔

لونگی کی جگہ برون ہینڈرکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تینتیس سالہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر ہینڈرکس نے جنوبی افریقی ٹیم کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنا آخری میچ 2021 میں کھیلا تھا۔ انھوں نے 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں 25 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے 8 ون ڈے میں 6 اور 1 ٹیسٹ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.