بھونیشور: بھارتی انڈر 17 خواتین کی فٹ بال ٹیم نے فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ 2022 میں اپنی مہم کا آغاز منگل کو امریکہ کے ہاتھوں 0-8 سے شکست کے ساتھ کیا۔ بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یک طرفہ میچ میں سات الگ الگ کھلاڑیوں نے امریکہ کے لیے گول داغے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے میلینا ریبمباس نے دو گول کیے۔ USA vs India Under 17 Women's Team
بھارت کو گول کرنے کا بہترین موقع میچ کے پہلے ہاف میں اس وقت ملا جب نیہا نے لمبی رینج سے قسمت آزمائی، لیکن ان کی کوشش نیٹ کے پاس سے گزر گئی۔ بھارتی لڑکیاں اپنے اگلے میچ میں جمعہ کو مراکش سے مقابلہ کریں گی، جو ورلڈ کپ میں اپنا ڈیبیو کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: asian cup Football ہندوستان نے انڈر17 ایشین کپ فٹبال کے لئے کوالیفائی کرلیا
یو این آئی