ETV Bharat / sports

بھارت نے افغانستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی - بھارتی ٹیم اور افغانستان

India vs Afghanistan سیریز کا دوسرا میچ 14 جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا۔ موہالی کے میچ میں 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.3 اوورز میں میچ جیت لیا۔

بھارت
بھارت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 10:47 PM IST

بھارتی ٹیم اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو موہالی میں کھیلا گیا۔ یہ میچ ہندوستانی ٹیم 6 وکٹوں سے جیت گئی۔ یہ بھارت اور افغانستان کے درمیان پہلی دو طرفہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ہے۔

ہندوستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جیت کے ساتھ آغاز کیا ہے۔ پہلا میچ جمعرات (11 جنوری) کو موہالی میں کھیلا گیا، جس میں ہندوستانی ٹیم نے 6 وکٹوں سے شاندار فتح درج کی۔ اس طرح روہت شرما کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

سیریز کا دوسرا میچ 14 جنوری کو اندور میں کھیلا جائے گا۔ موہالی کے میچ میں 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 17.3 اوورز میں میچ جیت لیا۔

میچ کے ہیرو شیوم دوبے رہے جنہوں نے شاندار اننگز کھیلی اور 38 گیندوں پر ففٹی سکور کی۔ شیوم نے میچ میں 40 گیندوں پر 60 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ جیتیش شرما نے 31، تلک ورما نے 26 اور شوبھمن گل نے 23 رنز بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: روہت اور وراٹ آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ 10 میں شامل

بھارتی کپتان روہت شرما اننگز کی دوسری ہی گیند پر رن ​​آؤٹ ہو گئے۔ میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغان ٹیم نے 5 وکٹوں پر 158 رنز بنائے۔ محمد نبی نے ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے 29 رنز بنائے۔ میچ میں نبی اور عمر زئی نے چوتھی وکٹ کے لیے 43 گیندوں پر 68 رنز کی شراکت داری کی۔ بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل اور مکیش کمار نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ شیوم دوبے نے ایک کامیابی حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.