ETV Bharat / sports

Junior Asia Cup Hockey بھارت چوتھی بار جونیئر ایشیا کپ ہاکی چیمپئن بنا - جونیئر ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی

بھارت نے عمان میں پاکستان کو دو ایک سے شکست دے کر جونیئر مینز ایشیا کپ ہاکی کا ٹائٹل جیت لیا۔ بھارت نے چوتھی بار جونیئر ایشیا کپ جیتا ہے۔ India Beat Pakistan in Junior Asia Cup

بھارت چوتھی بار جونیئر ایشیا کپ ہاکی چیمپئن بنا

author img

By

Published : Jun 2, 2023, 11:03 AM IST

صلالہ: بھارت نے جمعرات کو مسلسل دوسری بار مردوں کا جونیئر ایشیا کپ 2023 جیت کر ایشین ہاکی میں ایک بار پھر اپنی بالادستی قائم کی۔ بھارت نے یہاں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو دو ایک سے شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا۔ انگد بیر سنگھ نے 13ویں منٹ میں بھارت کا کھاتہ کھولا جب کہ ارجیت سنگھ ہنڈل نے 20ویں منٹ میں بھارت کی برتری کو دُگنا کردیا۔ علی نے 38ویں منٹ میں گول کر کے پاکستان کو واپس لانے کی کوشش کی تاہم اس کے بعد پاکستانی ٹیم ایک بار بھی گیند کو جال میں نہ پہنچا سکی۔ بھارت نے جونیئر ہاکی مردوں کا ایشیا کپ مجموعی طور پر چوتھی بار اور لگاتار دوسری بار جیتا ہے۔ اس سے قبل 2015 میں بھی بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ایشیا کا تاج جیتا تھا۔

اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے مردوں کے جونیئر ایشیا کپ میں سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ ٹیم نے اس سے قبل 2004، 2008 اور 2015 میں ٹائٹل جیتا تھا جب کہ پاکستان نے 1988، 1992، 1996 میں یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔ بھارت نے چوتھی بار فائنل جیتا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی بھارت نے ملائیشیا میں ہونے والے FIH مردوں کے جونیئر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ بھارت ایشیا کپ میں ایک بھی میچ نہیں ہارا۔ ہاکی انڈیا کے ایگزیکٹو بورڈ نے کھلاڑیوں کے لیے 2 لاکھ اور معاون عملے کے لیے 1 لاکھ کے نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Indian Hockey Team ہندستان نے تھائی لینڈ کو ہاکی کا سبق سکھایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.