ETV Bharat / sports

AFC Under 17 Womens Asian Cup Qualification پریا پی وی نے اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کوالیفکیشن کے لیے ٹیم کا کیا اعلان - آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن

ہندوستانی خاتون فٹ بال کی ہیڈ کوچ پریا پی وی نے انڈونیشیا 2024 کے لئے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) انڈر 17 ویمنز ایشین کوالیفکیشن راؤنڈ-2 کے لئے 23 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔

پریا پی وی نے اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کوالیفکیشن کے لیے ٹیم کا کیا اعلان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 15, 2023, 3:04 PM IST

نئی دہلی: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے جمعہ کو کہا کہ یہ ٹورنامنٹ تھائی لینڈ کے بوریرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ اس سال اپریل میں، ہندوستانی خواتین کی انڈر 17 ٹیم اپنے پہلے راؤنڈ گروپ میں سرفہرست رہی اور اس نے پہلی بار اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کپ کوالیفائر کے راؤنڈ 2 میں جگہ حاصل کی۔

ہندوستان کو گروپ اے میں جمہوریہ کوریا، آئی آر ایران اور میزبان تھائی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ٹاپ دو ٹیمیں اپریل 2024 میں انڈونیشیا میں ہونے والے فائنل ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ یقینی کریں گی۔

ہندوستانی خاتون ٹیم کی 23 کھلاڑیوں کے نام ہیں انیشا اوراون، خوشی کماری، کھمبی چانو سارنگتھیم، حناخاتون، وکشت بارا، تھوبیسانا چانو توئجام، اکھیلا راجن، آریہ انیل کمار، سونیبیا دیوی اروم، للیتا بوائے پائی، مینکا دیوی، لوریمبم ،جوہی سنگھ، ببیتا کماری، شیلجی شاجی، شیوانی ٹوپو، سبانی دیوی نونگمیکاپم، سنڈی ریمرواتپوئی کولانی، ریمی تھوکچوم، سلنجنا راؤل، انجو چانو کوین پائبم، خوشبو کاشی رام سروج، پوجا اور پریا چھتری، ہیڈ کوچ پریا پی وی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Rashid Khan Meet Aliya Bhat افغان کرکٹر راشد خان کی بالی ووڈ اسٹار عالیہ اور رنبیر سے خوشگوار ملاقات

اے ایف سی انڈر 17 ویمنز ایشین کپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں ہندوستان کا پہلا میچ 19 ستمبر کو جمہوریہ کوریا کے خلاف ہندوستانی وقت کے مطابق 3 بجے سے ہوگا۔ اس کے بعد دوسرا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 21 ستمبر کو شام 7 بجے اور تیسرا میچ 23 ستمبر کو شام 3 بجے آئی آر ایران کے خلاف کھیلا جائے گا۔ یہ تینوں میچ تھائی لینڈ کے بوریرام اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.