کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (IFA مغربی بنگال ) کے وفد نے محمڈن اسپورٹنگ کلب انتظامیہ سے ملاقات کی. انڈین فٹبال ایسوسی ایشن (IFA مغربی بنگال ) کے وفد نے عہدیداروں سے ملاقات کرنے کے بعد گراؤنڈ کی مرمت کے کاموں کا بھی جائزہ لیا. ریاستی فٹبال کے ادارے انڈین فٹبال ایسوسی ایشن نے کلکتہ فٹبال لیگ 23-2022 کے میچوں کے آغاز سے پہلے گراؤنڈ کو مکمل طور پر تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ IFA Delegation Visit Mohammedan Sporting Ground to Inspect Ground Condition
انڈین فٹبال ایسوسی ایشن کے وفد کا محمڈن اسپورٹنگ گراؤنڈ کا دورہ انڈین فٹبال ایسوسی ایشن کے وفد کا محمڈن اسپورٹنگ گراؤنڈ کا دورہ انہوں نے کہا کہ پلیئنگ گراؤنڈ کے ساتھ ساتھ شیدائیوں کے بیٹھنے کی جگہ اسٹینڈ اور میڈیا سینٹر کی جدیدکاری کے کاموں سے مطمئن ہیں. امید ہے سب کچھ مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل ہوجائے گا. ان کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کو بھی اس بات کی خوشی ہو گی کہ کلکتہ فٹبال لیگ 23-2022 سیزن کے تمام میچز محمڈن کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ Mohammedan Sporting Ground میں کھیلے گی۔ دوسری طرف محمڈن اسپورٹنگ کے جنرل سیکریٹری دانش اقبال نے کہا کہ آئی ایف اے کے وفد نے گراؤنڈ کی مرمت کے کاموں سے مطمئن ہیں. مقررہ وقت سے پہلے ہی گراؤنڈ کو کلکتہ فٹبال لیگ کے میچوں کے لئے تیار کر لیا جائے گا. واضح رہے کہ محمڈن اسپورٹنگ کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کی دفاعی چمپئن ٹیم ہے. کلب انتظامیہ نے اگلے سیزن میں لیگ کے تمام میچز اپنے ہوم گراؤنڈ میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے. نوٹ :اس خبر کی تصاویر اور ویڈیو پہلے ہی wrape سے بھیج چکا ہوں برائے مہربانی ایک بار دیکھ لیجیے گا۔ یہ بھی پڑھیں: