بین الاقوامی ایسوسی ایشن آف اتھلیٹکس فیڈریشن نے 2018 میں بین الاقوامی مقابلے کے دوران ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہونے والے بھارتی شاٹ پوٹر وین چھکیرا پر چار برسوں کی پابندی کردی ہے ۔
بین الاقوامی ایسوسی ایشن آف اتھلیٹکس فیڈریشن نے ممنوعہ دوا کے اسعتمال کرنے پر نوین چھکیرا ہا پر پابندی عائد کی ہے جو 2024 جولائی تک جاری رہے گی ۔
ذرائع کے مطابق 27 جولائی 2018 میں ٹریننگ کے دوران نوین نے مموعنہ دوا کا استعمال کیا تھا۔ بین الاقوامی ایسوسی ایشن آف اتھلیٹکس فیڈریشن نے نمونے کی جانچ مثبت آنے کے بعد بھارتی کھلاڑی کے خلاف سخت کارروائی کی ہے ۔
اس کے بعد اینٹی ڈوپنگ ایجنسی آف انڈیا نے نوین چھیکر سے متعلق ڈوپنگ رپورٹ مثبت آنے کے بعد ہی ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اس میں بھارتی ایجنسی صرف اپیل کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس متبادل راستے ہیں ہم اس کی مدد سے اپیل کریں گے لیکن فی الحال یہ نوین کو اس پر عمل کرنا ہوگا۔
دوسری طرف یون چھکیرا نے ممنوعہ دوا کے استعمال کرنے کی بات پہلے ہی تسلیم کر لی تھی ۔ بین الاقوامی ایسوسی ایشن آف اتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد انہوں نے چار برسوں کی پابندی بھی قبول کرلی ہے۔