ETV Bharat / sports

Indian Super League حیدرآباد نے ایسٹ بنگال کو شکست دے کر سرفہرست مقام حاصل کیا - حیدرآباد ایف سی بمقابلہ ایسٹ بنگال

انڈین سپر لیگ میں حیدرآباد ایف سی نے ایسٹ بنگال ایف سی کو 0۔2 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کرلیا۔ Hyderabad FC vs East Bengal

حیدرآباد نے ایسٹ بنگال کو شکست دے کر سرفہرست مقام حاصل کیا

author img

By

Published : Dec 10, 2022, 9:56 AM IST

حیدرآباد: اپنے ہوم گراؤنڈ اور ہجوم کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے حیدرآباد ایف سی نے جمعہ کو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل) میں ایسٹ بنگال ایف سی کو 0۔2 سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں دوبارہ سرفہرست مقام حاصل کرلیا۔ محمد یاسر نے 38ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 سے آگے کر دیا لیکن 85ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی نے ایک اور گول کر کے ایسٹ بنگال پر دباؤ بڑھایا جو بالآخر حیدرآباد کی جیت میں کارگر ثابت ہوا۔ Hyderabad FC Beat East Bengal

حیدرآباد ایف سی نے چنئیین ایف سی کے خلاف جیت کے بعد اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی جبکہ ایسٹ بنگال ایف سی نے ایک تبدیلی کی تھی کیونکہ انکیت مکھرجی زخمی سارتھک گولوئی کی جگہ آئے تھے۔ اس جیت کے ساتھ حیدرآباد ایف سی ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن پرہے۔

یہ بھی پڑھیں: ISL 2022-23 رحیم علی کا گول، اے ٹی کے موہن بگان کی کشتی غرق

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.